سعودی دار الحکومت ریاض میں The Seven Dogs فلم کی عکس بندی کے سلسلے میں ورکشاپ جاری ہے۔ اس حوالے سے سعودی جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ سے مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔ اس حوالے سے فلم کے مناظر میں سینئر سعودی فن کار ناصر القصبی اور دیگر ستاروں احمد عز، تارا عماد اور سيد رجب کو دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ فلم عنقریب سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہThe Seven Dogs پہلی فلم ہے جس کی عکس بندی الحصن اسٹوڈیوز Big Time میں کی جا رہی ہے۔ یہ عربی فلموں کی سب سے بڑی پروڈکشن ہے جس کی مکمل عکس بندی سعودی دار الحکومت ریاض میں انجام دی جا رہی ہے۔