سعودی فٹبال کلب النصر کے مشہور بین الاقوامی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سعودی دار الحکومت ریاض میں اپنی رہائش کے حوالے سے پر تعیش معیار کو ترجیح دیتے ہیں۔ انھیں ایسے محل نما گھروں میں رہنا پسند ہے جس کے رقبے بڑے ہوں اور کمرے کشادہ ہوں۔ لہذا سعودی انجینئر نے رونالڈو کا گھر ڈیزائن کرتے ہوئے ان کی ترجیحات اور پسند کو یقینی بنایا۔
انجینئر نائف الجہنی نے اس گھر کے ڈیزائن کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا جس کا رونالڈو نے اپنی رہائش کے لیے دورہ کیا۔ الجہنی کا کہنا ہے کہ "ہم نے رونالڈو کے لیے سعودی ثقافت کا آئینہ دار محل ڈیزائن کیا جو جدید تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہے۔ اس پر تعیش محل کی مناسبت سے بعض ترامیم کی گئیں مثلا اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ رہنے والے اہل خانہ بڑی جگہوں سے استفادہ کر سکیں ، رونالڈو اس بات کو ترجیح دیتے ہیں"۔
الجہنی کے مطابق "ڈیزائن میں مرکزی ترامیم کی گئیں ان میں سوئمنگ پول کا بند کرنا شامل ہے تا کہ مردوں کی مجلس وسیع کی جا سکے اور میزبانی کے لیے بڑی جگہ میسر آئے۔ اسی طرح مرکزی صحن کے اندر ایک پل بنایا گیا جو اسے محل کے اندر نگہداشت اور آرام کے خفیہ مقام سے جوڑتا ہے۔ ہم نے مرکزی صحن کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ وہ اندرونی جگہوں کے سنگم کا تخلیقی نقطہ ہو، اس چیز نے ڈیزائن کو منفرد جدت سے نوازا ہے"۔
رونالڈو کی رہائش کے لیے مذکورہ محل ریاض کے شمالی علاقے حطین میں واقع ہے۔ محل میں کی جانے والی ترامیم سعودی انجینئروں کی نگرانی میں انجام دی گئیں۔ البتہ آخر کار رونالڈو نے اس بنگلے میں رہائش کا فیصلہ نہیں کیا جس کا انھوں نے ریاض میں رہائشی اختیارات کے ضمن میں دورہ کیا تھا۔ انجینئر نائف الجہنی کے مطابق رونالڈو زیادہ بڑی جگہ کی تلاش کی خواہش رکھتے ہیں جو ان کی اور ان کے گھرانے کی ضروریات سے مناسبت رکھتی ہو۔ اگرچہ مذکورہ بنگلہ وسیع اور پر تعیش تھا تاہم وہ رونالڈو کی ضروریات کو مکمل طور پر پورا نہیں کر سکا۔
-
کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنی 40 ویں سالگرہ منائی
رونالڈو کے لیے بولیورڈ ورلڈ میں دی لائٹ بال روشن کی گئی
بين الاقوامى -
میں مستقبل میں ایک بڑے فٹ بال کلب کا مالک بنوں گا: کرسٹیانو رونالڈو
شہرہ آفاق فٹ بال پلئیر کریسٹیانو رونالڈو نے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کھیل کے کیریئر ...
بين الاقوامى -
سعودی قدیم شہر العُلا نے کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا کو حیران کردیا
’’النصر‘‘ فٹ بال کلب کے سعودی سٹار نے متعدد تاریخی مقامات پر اپنی تصاویر شائع ...
ایڈیٹر کی پسند