لبنان کے علاقے صیدا میں اسرائیلی حملہ: گاڑی نشانہ بنی

ایک ہلاک، مقتول کی شناخت نہیں ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ پیر کو جنوبی شہر صیدا میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ یہ حملہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے ہوا ہے۔

دو لبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کار میں حماس کے ایک اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ امدادی کارکنان نے گاڑی سے ایک لاش نکال لی ہے لیکن مقتول کی شناخت نہیں کی۔

سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا، صیدا میں "آگ بجھانے کے بعد ایک لاش اس گاڑی سے برآمد ہوئی جسے اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں