22 فروری: سعودی عرب کا فاؤنڈیشن ڈے، سبز پرچموں کی بہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں عام طور پر قومی دن کے موقع پر ہر طرف سبز رنگ چھا جاتا ہے جب سعودی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔ 22 فروری کا دن بھی سعودی عرب کا فاؤنڈنگ ڈے ہے ۔ یہ چوتھا فاؤنڈنگ ڈے ہوگا جب سعودی شہری سڑکوں پر قومی پرچم لے کر نکلیں گے۔

اس سلسلے میں دارالحکومت کے گلی بازاروں کو 8000 پرچموں سے سجانے کی تیاری ہے۔ اس سلسلے میں ریاض کی بلدیہ تیاری کر رہی ہے۔

جبکہ ریاض کے رہائشی ہزاروں کی تعداد میں اس روز فاونڈیشن ڈے منانے کے لیے پرجوش انداز میں باہر نکلیں گے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پرجموں سے چوراہے، راستے، پل اور عمارات سجائی جارہی ہیں۔

سعودی پرچم پہلی سعودی ریاست اور جدید بادشاہت دونوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے مختلف جگہوں کی ضرورت کے مطابق مختلف سائزوں کے پرجم تیار کرائے گئے ہیں۔ تاکہ دور نزدیک اور بلندیوں پر لگائے گئے پرچم خوب نظر آسکیں۔

یہ دن قومی جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے 22 فروی کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر 47 مختلف مقامات پر ریاض میں ہونے والی سرگرمیوں کو دکھایا جائے گا۔ اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے حوالے سے اہداف اور مملکت کے مستقبل کو بھی گفتگوؤں کا موضوع بنایا جائے گا۔

نیز مملکتی تاریخ کو 1727 کی امام السعود کی جدوجہد کے حوالے و تاریخ سے جوڑا جائے گا۔ جو پہلی سعودی ریاست کے آغاز کا حوالہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں