یوم تاسیس کے موقع پر روایتی سعودی رقص "عرضہ" گینز ریکارڈ میں درج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں یوم تاسیس کے موقع پر دار الحکومت ریاض میں ہونے والے روایتی رقص "عرضہ" کو اس نوعیت کے سب سے بڑے رقص کے طور پر "گینز ورلڈ ریکارڈ" میں درج کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ "عرضہ" میں 633 افراد شریک ہوئے۔ یہ عرضہ سعودی یوم تاسیس منانے کے سلسلے میں دار الحکومت ریاض میں ہونے والی چار روزہ (20 فروری تا 23 فروری 2025) خصوصی سرگرمیوں کے دوران میں منعقد کیا گیا۔
ان سرگرمیوں میں مختلف طبقوں کے افراد نے شرکت کی جن کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کا "عرضہ" (رقص) ایک مستحکم قومی روایت سمجھا جاتا ہے جو قومی شناخت پر فخر، عوامی ورثے کی اہمیت اور اسے عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا عکاس ہے۔

یوم تاسیس منانے کی چار روزہ سرگرمیوں کے ضمن میں ثقافتی گوشے اور نمائش میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی دل چسپی نظر آئی جہاں انھوں نے سعودی عرب کی تاریخ کا جائزہ لیا۔ اس نمائش میں بصری اظہار اور تاریخی دستاویزات کے ذریعے مملکت کے ائمہ اور فرماں رواؤں کے علاوہ تاسیس کے مرحلوں اور مختلف زمانوں میں مملکت کے ترقیاتی سفر پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں