متحدہ عرب امارات نے اٹلی میں خطیر رقم کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اٹلی میں 40 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زاید اور اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اطالوی داراالحکومت روم میں سوموار کو منعقدہ یو اے ای-اٹلی بزنس فورم میں شرکت کی۔ انہوں نے اماراتی اور اطالوی کمپنیوں کے درمیان مالیاتی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تبدیلی کے قابل سرمایہ کاری سمیت کئی شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کا تبادلہ کیا۔
یہ فورم متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ اس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مستقبل میں شراکت داری کی تعمیر کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔