شامی عبوری صدر کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات ، سرحد پر کنٹرول پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے آج بدھ کے روز اردن کا دورہ کیا۔ الشرع عمّان کے ہوائی اڈے پہنچے تو اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ الثانی نے ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔

اس دورے میں شامی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور بعض دیگر ذمے داران بھی تھے۔

دونوں سربراہان کے درمیان خطے کی صورت حال کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کا فروغ بھی زیر بحث آیا۔ اس کے ساتھ سیکورٹی چیلنجوں بالخصوص دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر کنٹرول کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس سے قبل اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اپنے شامی ہم منصب اسعد الشیبانی کے دورہ اردن کے موقع پر باور کرایا تھا کہ شام کی تعمیر نو کے لیے اردن شامیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

الصفدی نے زور دے کر کہا کہ شام کا امن و استحکام دراصل اردن کے امن و استحکام کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ شام کے لیے پیش کرنے کو تیار ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں