سعودی عرب میں انسداد منشیات حکام نے البطحاء بندرگاہ پر ایک چھاپ مار کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرکے اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
البطحاء بندرگاہ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے حکام نے 1,364,706 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادی۔ یہ منشیات بندرگاہ کے ذریعے سعودی عرب پہنچنے والی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔
کسٹمزاتھارٹی نے وضاحت کی کہ "ایئر کنڈیشنگ یونٹس" کی ایک کھیپ البطحاء بندرگاہ کے ذریعے پہنچائی گئی تھی۔ جب اسے کسٹم کے طریقہ کار کے مطابق چیک کیا گیا تو کھیپ کے اندر منشیات کی موجودگی کا پتا چلا۔
زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے تصدیق کی کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسمگلنگ کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے تاکہ سماج دشمن دھندے کی روک تھام اور اسمگلنگ کی کوششوں کو کم کر کے معاشرے کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
کسٹمز اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ہنگامی رابطہ نمبر1910 پر رابطہ کریں یا [email protected] پر ای میل کرکے منشیات سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں مجاز حکام کو مطلع کریں۔
-
سعودی عرب : عمرہ زائرین میں 29 ہزار قرآن پاک کے نسخے تقسیم
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے عمرہ زائرین میں قرآن پاک کے نسخے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے قصیم میں قرنیہ کی اولین کامیاب پیوند کاری
طویل معائنوں کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا گیا
مشرق وسطی -
سعودی عرب : احسان پلیٹ فارم کے ذریعے قومی عطیات کی رقم 86 کروڑ ریال سے متجاوز
سعودی عرب میں "احسان" پلیٹ فارم کے ذریعے جاری قومی عطیات کی فلاحی مہم کے پانچویں ...
مشرق وسطی