ٹرمپ نیتن یاہو سے زیادہ قیدیوں کےانجام کے بارے میں فکر مند ہیں: اسرائیلی رائے عامہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل کے عبرانی چینل 13 کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق نصف اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مقابلے غزہ کی پٹی میں قید افراد کی قسمت کے بارے میں "زیادہ فکر مند" ہیں۔

رائے عامہ کے ایک جائزے کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ امریکی صدر اوراسرائیلی وزیراعظم میں سے کس کو قیدیوں کے بارے میں زیادہ فکر مند دیکھے ر ہے ہیں تو 50 فیصد رائے دہندگان کا تھا کہ ٹرمپ انہیں قیدیوں کے معاملے میں زیادہ فکرمند دکھائی دیتے ہیں۔ 29 فیصد نے کہا کہ نیتن یاہو سب سے زیادہ فکر مند ہیں، جب کہ باقی شرکاء نے کوئی واضح رائے نہیں دی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ کے معاہدے میں ثالثی کا کردار ادا کیا، جس نے اسرائیلی قیدیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بدلے پٹی پر پرتشدد اسرائیلی جنگ کا خاتمہ کیا۔

معاہدے کا پہلا مرحلہ تقریباً 10 روز قبل ختم ہو گیا تھا، جس کے دوران حماس نے متعدد قیدیوں کو رہا کیا تھا تاہم اسرائیل اس میں توسیع کا خواہاں ہے اور دوسرا مرحلہ شروع کرنے سے انکار کر رہا ہے، جس سے پورے معاہدے کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

نیتن یاہو کو غزہ معاہدے کے مطالبے کے لیے کئی مہینوں سے جاری مظاہروں کا سامنا ہے، جب کہ انھیں انتہائی دائیں بازو کے دباؤ کا بھی سامنا ہے جس سے ان کی حکومت کو خطرہ ہے۔

منگل کو حماس نے زور دیا تھا کہ مصری اور قطری ثالثوں کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد مکمل کرنے اور مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس مقصد کی جانب مثبت اشارے موجود ہیں۔

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے ایک بیان میں کہاکہ "مصری اور قطری ثالثوں کی کوششیں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو مکمل کرنے اور مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے لیے جاری ہیں، اور اس کی طرف مثبت اشارے مل رہے ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں