العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاروں نے اطلاع دی کہ جنوبی شام کی سویدا گورنری کو شام کے نئے ریاستی اداروں میں ضم کرنے اور دروز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مفاہمت طے پا گئی ہے۔
اس تناظر میں سویدا کے گورنر اور دروز کمیونٹی کے روحانی پیشوا شیخ حکمت الہجری نے آنے والے وقت میں گورنری کے امور سنبھالنے اور دروز کو شامی معاشرے میں ضم کرنے کے وسیع خاکہ پر اتفاق کیا۔
شام کی نئی انتظامیہ اور عرب اقلیت کے حامل دروز قبیلے کے درمیان طے پانے والی مفاہمت میں عدلیہ کو فعال کرنا، سکیورٹی میں اضافہ، مسلح عناصر کو منظم اور انضمام کرنا، شہری امن کو برقرار رکھنا، سرکاری اور نجی املاک پر تجاوزات کو روکنا، نیز گورنری کے لیے مالی اور انتظامی اصلاحات کا پیکیج شامل ہے۔
منگل کے روز آنےوالی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شامی حکومت نے السویدا گورنری کے رہائشیوں اور معززین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کا مقصد گورنری کو شام کے نئے ریاستی اداروں میں مکمل طور پر ضم کرنا ہے۔
پچھلے سال8 دسمبر کو سابق صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کی مدت میں شامی ریاست کے انتظامات کے تناظر میں شام کے صدر احمد الشرع اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے کمانڈر مظلوم عبدی کے درمیان پیر کے روز ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔
دمشق کے حکام اور جنوبی صوبے سویدا میں دروز کے درمیان نیا معاہدہ شامی سکیورٹی فورسز کو سویدا میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے اور دروز کو صوبے میں ریاستی اداروں کو دوبارہ فعال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
یہ معاہدہ سویدا کے رہائشیوں کے لیے سول ریاستی اداروں میں ملازمت کے دروازے بھی کھولتا ہے اور ساتھ ہی سویدا کے رہائشیوں کو وزارت دفاع اور عوامی سلامتی کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
متوازی طور پر یہ معاہدہ جنرل سکیورٹی کو سویدا کے تمام علاقوں میں داخل ہونے اور پولیس اسٹیشنوں اور سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز کا کنٹرول سنبھالنے کا اختیار دےگا۔ یہ معاہدہ شامی عوام کے ایک جزو کے طور پر دروز کمیونٹی کے احترام پر زور دیتا ہے۔
-
اقوام متحدہ : سعودی خواتین کو شوری کونسل میں شامل کیے جانے کی نیویارک میں بھی گونج
سعودی خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں فعال اور بااختیار کرنے سے متعلق کمیشن کے 69 ...
مشرق وسطی -
شام : منحرف سفیر نور الدین اللباد اور ان کا بھائی قتل
شام میں سکیورٹی فورسز نے درعا کے شمال میں واقع شہر صنمین میں جھڑپوں کے بعد کرفیو ...
مشرق وسطی -
یوکرین: ادیسا کی بندرگاہ پر روسی حملہ، چار شامی شہری ہلاک
یوکرین میں ایک ذمے دار نے بتایا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب روس نے ادیسا کو ...
بين الاقوامى