یمن میں ترقی اور تعمیر نو سے متعلق سعودی پروگرام کے ضمن میں متعدد منصوبے پیش کیے گئے جن کا مقصد یمن میں بنیادی ڈھانچہ اور بنیادی خدمات بہتر بنانا ہے۔ پروگرام میں پانی کے سیکٹر سمیت آٹھ بنیادی اور اہم سیکٹروں کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں المناصرہ واٹر فیلڈ کی بحالی کا منصوبہ یمن کے صوبے عدن میں پانی کی فراہمی میں اضافے سے متعلق منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے 10 کنوؤں کو شمسی توانائی سے کام کرنے والے پمپوں کے ذریعے بحال کیا گیا ہے۔ توانائی کی فراہمی کے لیے 6540 مربع میٹر کے رقبے پر 1350 سولر پینل نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں میٹھے پانی کے ذرائع میں اضافہ ہو گا۔
پانی کے سیکٹر میں مذکورہ پروگرام کے منصوبے یمن کے مختلف صوبوں میں آٹھ بنیادی اور اہم سیکٹروں کی سپورٹ کے لیے 264 منصوبوں اور اقدامات کا حصہ ہیں۔ ان سیکٹروں میں تعلیم، صحت، نقل و حمل، توانائی، پانی، زراعت، سمندری ثروت اور حکومتی صلاحیتوں کا ترقیاتی سیکٹر شامل ہے۔