سعودی عرب : پیرامیڈکس نے دل کا دورہ پڑنے والے عمرہ زائر کو 2 منٹ میں ریسکیو کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مکہ مکرمہ کی مسجد میں دل کا دورہ پڑنے والے عمرہ زائر کو پیرامیڈکس حکام نے دو منٹ میں ریسکیو کیا ہے۔

پیرامیڈیکس حکام کو شام 4 بج کر 6 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی کہ الجزائر سے آنے والے عمرہ زائر مسجد کے بیرونی حصے میں بے ہوش ہو کر گر گیا۔

سعودی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' نے رپورٹ کیا ہے کہ ایمبولینس ٹیم فوری طور پر مریض کے پاس پہنچی اور سینے پر کمپریشن ڈیوائس اور الیکٹریکل ڈیفبریلیٹر کی مدد سے 2 منٹ میں مریض کو زندگی کی طرف لوٹا دیا۔

بعدازاں مریض کی صحت بحالی کے لیے اسے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پیرامیڈکس حکام کا فوری رسپانس اس منصوبے کے تحت تھا جو مکہ میں سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران خصوصی طور پر رکھا تھا۔

رمضان المبارک کے دوران 242 ایمرجنسی کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔ جس کے بعد ان مریضوں کو قریبی طبی مراکز تک فوری طور پر پہنچایا گیا۔

'مدینہ کارڈیک سنٹر' نے رمضان المبارک کے پہلے 15 دنوں کے دوران 5 ممالک سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کی اوپن ہارٹ سرجری کی ہے۔ جبکہ 7 عمرہ زائرین کی کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مدینہ ہیلتھ کلسٹر نے رمضان المبارک کے دوران 70 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 23014 افراد کو ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولت فراہم کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں