غزہ میں اقوام متحدہ کےمرکز پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک غیرملکی ملازم ہلاک، چار زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

منگل کو ایک خونی رات کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بدھ کو ایک نیا حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ غزہ کے مرکز میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر کیا گیا، جس میں اقوام متحدہ کا ایک ملازم ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز دیر البلح میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کی رہائش گاہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک غیر ملکی ملازم ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ "اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے لیے کام کرنے والے پانچ غیر ملکی عملے کے ارکان وسطی گورنری میں ان کے ہیڈ کوارٹر پر قابض اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہو گئے تھے۔ ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے الاقصیٰ شہداء اسپتال پہنچنے پر فوری طور پر دم توڑ گیا"۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے ایکس پیلٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اس بات کی تردید کی کہ اس نے غزہ کی پٹی میں دیر البلح میں اقوام متحدہ کی عمارت پر "حملہ" کیا ہے۔

48 گھنٹوں میں 970 اموات

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب منگل کو ایک خونی رات کے بعد اسرائیل نے غزہ پر اپنے فضائی حملے دوبارہ شروع کیے۔ اسرائیل نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا۔

فلسطینی طبی اور مقامی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں چودہ فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

ادھر غزہ میں وزارت صحت نے 48 گھنٹوں میں 970 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل نے گذشتہ روز تباہ شدہ غزہ کی پٹی پر 200 سے زائد فضائی حملے کیے، جن میں 416 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

دریں اثنا، اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور ’اوچا‘ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے دوران 170 سے زائد بچے مارے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں