غزہ پر اسرائیلی بمباری روکنے کے لیے ثالثوں سے بات چیت جاری ہے:حماس

اسرائیل کے سیاسی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کو آئندہ ہفتہ تک ملتوی کرنے کا مقصد ثالثوں کو معاہدہ کرنے کی اجازت دینا ہے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

حماس نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری روکنے اور اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر مجبور کرنے کے لیے جمعرات کو ثالثوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

حماس نے جنوری میں طے پانے والے معاہدے کے لیے اپنی وابستگی کا بھی اظہار کیا ہے۔

دریں اثنا اسرائیلی سیاسی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کو اگلے ہفتے تک ملتوی کرنے کا مقصد ثالثوں کو قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے کو انجام دینے کی اجازت دینا ہے جس کی بنیاد پر اسرائیل نے حماس کے ساتھ مذاکرات کے لیے نئی شرائط طے کی ہیں۔

جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنے اور اس کے تین مرحلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اپنے قطری ہم منصب الشیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کی تازہ ترین پیش رفت اور دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مصری وزارت خارجہ کے ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ دونوں وزراء نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب-مسلمان ممالک کے منصوبے کو فروغ دینے اور اس منصوبے کے لیے حمایت کو متحرک کرنے کی خاطر مشترکہ کوششوں کے لیے موقف میں ہم آہنگی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیل نے دو روز قبل غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملے شروع کیے تھے اور جمعرات کو بھی اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں۔

تازہ ترین پیش رفت میں اسرائیلی فوج نے وسطی اور جنوبی غزہ میں زمینی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شمال سے جنوبی غزہ کی جانب نقل و حرکت کی اجازت صرف رشید روڈ کے ذریعے ہوگی۔

جمعرات کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے ایک دن پہلے غزہ میں "محدود" زمینی فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیاتھا۔ غزہ کی پٹی کے شمال سے جنوب تک پھیلی مرکزی سڑک صلاح الدین محور کے ساتھ نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے نیٹزاریم محور کے مرکز میں فوج کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ "ہم غزہ کے شمال اور جنوب کے درمیان سکیورٹی زون کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں