شام: حلب میں 30 لاکھ کیپٹاگون گولیوں کی کھیپ پکڑی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ حلب میں کیپٹاگون گولیوں کے ایک ڈیلر کو گرفتار کرکے منشیات کی بڑی مقدار پر مشتمل ایک ذخیرے کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی "سانا" کی طرف سے شائع خبر کے مطابق منشیات کنٹرول انتظامیہ نے حلب سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے ایک کامیاب سکیورٹی آپریشن کیا اور کیپٹاگون گولیوں کے فروغ دینے والے کو گرفتار کرلیا۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ محکمہ نارکوٹکس کنٹرول، حلب سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے، ایک کامیاب سیکیورٹی آپریشن کے بعد کیپٹاگون گولیوں کے ڈیلر کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کے نتیجے میں تقریباً 30 لاکھ نشہ آور گولیوں پر مشتمل ایک ذخیرہ قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار شخص کو مجاز عدلیہ کے حوالے کرنے کے لیے ضروری قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اتوار کے روز عراقی حکام نے شام سے ترکیہ کے راستے ایک ٹن سے زیادہ کیپٹاگون نشہ آور گولیاں ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ حالیہ برسوں میں سمگلنگ کی کارروائی میں پکڑی جانے والی سب سے بڑی مقدار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں