شام میں امریکی سفارت خانے نے انتباہ کیا ہے کہ عید الفطر کے دنوں میں شام میں حملوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
یہ نشاندہی امریکی سفارت خانے نے اس ضمن میں کی ہے کہ اگلی آنے والی چھٹی کے روز خطرناک حملوں کا خطرہ زیادہ ہوگا۔ خیال رہے یہ اگلی چھٹی رمضان المبارک کے بعد عید الفطر کی ہوگی۔
شام میں حملوں کے خطرے کے پیش نظر شام میں شہریوں کے لیے یہ بڑھا ہوا خطرہ امریکی سفارت خانے کے علاوہ بین الاقوامی اداروں کے لیے بھی ہو سکتا ہے۔ اسی طرح دمشق میں سرکاری محکموں کو بھی ہو سکتا ہے۔ امریکی سفارت خانے نے یہ انتباہ اپنی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا ہے۔
انتباہ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کا طریقہ انفرادی حملوں کی صورت بھی ہو سکتے ہیں اور کسی دھماکہ خیز ڈیوائس کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے۔
13 برسوں کی خانہ جنگی کے بعد اپوزیشن نے بشارالاسد کی حکومت کو چلتا کر کے اقتدار پر آٹھ دسمبر کو قبضہ کیا تھا ۔ تاہم حالات اب بھی تشویش ناک ہیں۔
امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھی شام میں غیر معمولی خطرات کے پیش نظر ہدایت کی ہے کہ وہ شام کی طرف سفر نہ کریں۔
-
شامی وزارت داخلہ کا حمص میں دہشت گرد حملوں کے لیے تیار دھماکا خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ
اسد حکومت کے خاتمے کے بعد اس کی باقیات کے خلاف جاری فوجی اور سکیورٹی مہم کے ایک ...
مشرق وسطی -
عید پر ممکنہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری طور پر شام سے نکلنے کا امریکی
شام کی نئی انتظامیہ کی جانب سے عید الفطر کے ایام میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات ...
مشرق وسطی -
اردن نےشامی سیاحتی گروپوں کو اپنی سرزمین میں داخلے کی اجازت دے دی
اردنی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق المجالی نے شامی سیاحتی گروپوں کو مملکت میں داخلے ...
مشرق وسطی