آج بدھ کے روز غزہ شہر کے علاقے الشجاعیہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق فلسطینیوں کی کم از کم تعداد 30 ہو گئی ہے۔ یہ بات العربیہ نیوز چینل کے نمائندے نے بتائی۔ ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ حملے کی تحقیقات کرے گی۔
فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل کے مطابق ملبے کے بیچ لاشوں کی تلاش کا عمل ابھی تک جاری ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے الشجاعیہ کے علاقے میں عمارت پر حملے میں حماس کے ایک رہنما کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں زمینی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران میں اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں 45 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔
حماس تنظیم نے کل منگل کے روز باور کرایا تھا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی حالیہ چڑھائی، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں کردار ادا نہیں کرے گی، بلکہ یہ ان کی زندگیوں کے لیے حقیقی خطرہ ہو گی۔ حماس نے خبردار کیا ہے کہ اس جارحیت کے نتیجے میں یرغمالی ہلاک ہو سکتے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں غذائی قلت کے سبب 60 ہزار فلسطینی بچوں کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ وزارت نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کی گزر گاہوں کی بندش اور غذائی امداد اور دواؤں کا داخلہ ممنوع رہا تو غذائی قلت سے دوچار افراد کی تعداد دو گنا ہو جائے گی اور ساتھ ہی پنے کا صاف پانی نا پید ہو جائے گا۔
ادھر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی "انروا" نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صاف پانی، غذا، ٹھکانا اور طبی دیکھ بھال نایاب ہوتی جا رہی ہے۔ فیس بک پر ایک پوسٹ میں انروا نے بتایا کہ غزہ کے شمال میں بچے کھلونوں اور پینسلوں کے بجائے پانی تلاش کر رہے ہیں۔ وہ اسکول نہیں جائیں گے، مگر ایسی کوئی چیز لانے کے لیے ریڑھی دھکیل رہے ہوں گے جس سے ان کی پیاس بجھ جائے۔
انروا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کے داخلے پر روک لگائے پانچ ہفتوں سے زیادہ گزر چکے ہیں۔ اس صورت حال کے بچوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انروا نے فوری طور پر فائر بندی پر زور دیا۔
-
فائر بندی ختم ہونے کے بعد غزہ میں 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی : اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوژارک کا کہنا ہے کہ تین ہفتے قبل لڑائی کے دوبارہ ...
مشرق وسطی -
غزہ : اسرائیلی قیدیوں کو جنگی شدت کے نتائج نے مزید خوفزدہ کر دیا
جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں جنگ دوبارہ چھیڑنے کے بعد اسرائیلی ...
مشرق وسطی -
پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ
مسلم دنیا کے مفادات کے لیے کام کرنے کا عزم
پاكستان