اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ فوجی کارروائیوں میں غزہ کے بیشتر حصے کو شامل کیا جائے گا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے "موراگ راہداری" کا کنٹرول مکمل کر لیا ہے اور غزہ کی پٹی کے جوب میں رفح شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
غزہ سے اپنے خطاب میں کاتز کا مزید کہنا تھا کہ "یہ حماس کے خاتمے ، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کو انجام تک پہنچانے کے لیے آخری لمحہ ہے ... اسرائیلی فوج کی سرگرمی جلد پوری طاقت سے وسیع ہو گی تا کہ غزہ کے زیادہ تر حصوں کو شامل کر لیا جائے، آپ لوگوں پر لازم ہے کہ لڑائی کے علاقے خالی کر دیں"۔
کاتز نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ "دل چسپی رکھنے والے افراد امریکی صدر کے ویژن کے مطابق رضاکارانہ طور پر دنیا کے مختلف ممالک منتقل ہو سکیں گے، ہم اس کو یقینی بنانے پر کام کر رہے ہیں"۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے "ایکس" پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ 36ویں ڈویژن کی فوج حماس کے ارکان کو ختم کرنے اور حماس کے بنیادی ڈھانچے کو زمین کے اوپر اور نیچے تباہ کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 36ویں ڈویژن کی فوج نے موراگ راہداری کو کھول دیا جو جنوبی غزہ کی پٹی کو رفح اور خان یونس اضلاع کے درمیان تقسیم کرتی ہے۔ زیر زمین سرنگوں اور حماس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا اور رفح کا گھیراؤ مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج "موراگ راہداری" پر کنٹرول جاری رکھے گی اور حماس کے ارکان کو ختم کرنے اور علاقے میں تنظیم کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے مقصد سے کارروائیاں جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ وساطت کاروں کے ذریعے پس پردہ جاری مشاورت کے باوجود اسرائیل نے تباہ حال غزہ کی پٹی پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
یاد رہے کہ جنوری میں حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی نافذ العمل ہونے کے تقریبا دو ماہ بعد 18 مارچ کو اسرائیل نے دوبارہ سے حملے شروع کر کے فائر بندی کو توڑ دیا۔
حالیہ جنگ بندی کے دوران میں اسرائیل کے 33 قیدیوں کو واپس کیا گیا جن میں 8 لاشیں شامل تھیں۔ اس کے مقابل اسرائیلی جیلوں سے تقریبا 1800 فلسطینیوں کو آزاد کیا گیا۔
ابھی غزہ کی پٹی میں 58 اسرائیلی یرغمالی باقی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے اندازوں کے مطابق ان میں 34 افراد مر چکے ہیں۔
-
اسرائیل نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کو گھیرے میں لے لیا
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ تاہم جنگ بندی ...
مشرق وسطی -
حماس کا وفد غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کے لیے قاہرہ روانہ
غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری کے درمیان حماس کا ایک وفد جنگ بندی پر بات چیت ...
مشرق وسطی -
غزہ سے داغے گئے تین پراجیکٹائل روک لیے: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی فضائیہ نے ہفتے کے روز جنوبی غزہ سے اسرائیلی علاقے میں ...
مشرق وسطی