اسرائیل کی جانب سے انروا کے چھ سکولوں کی بندش قابل مذمت ہے: قطر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

قطر نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ قطر نے قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے مشرقی القدس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) سے منسلک چھ سکولوں کو بند کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ قطر نے کہا بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنا مقبوضہ علاقوں میں جاری اسرائیلی جرائم کے سلسلے میں ایک نیا جرم ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ تعلیم کا حق ایک بنیادی حق ہے جس کی ضمانت بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین اور کنونشنز کے ذریعے دی گئی ہے۔ قطر کی جانب سے تعلیم کی سیاست کو مسترد کیا گیا کہا گیا کہ’’ انروا‘‘ کے کردار کو ختم کرنے یا کم کرنے کے لیے اسرائیلی اقدامات بار بار کیے جارہے ہیں۔

قطر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری اقدام کرے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی تعمیل کرنے پر مجبور کرے۔ وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قانونی قراردادوں اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطینی کاز کی حمایت اور فلسطینی عوام کے لیے چار جون 1967 کی سرحد پر مبنی فلسطینی ریاست کے قیام کے اپنے موقف کا اعادہ کیا۔

قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد آل ثانی نے ترکیہ کے شہر انطالیا میں منعقد غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق غیر معمولی عرب اور اسلامی سربراہی اجلاس کی وزارتی کمیٹی کے توسیعی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل اور مستقل امن کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں بھی قطری وزیر اعظم نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے اپنے موقف کا اعادہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں