اسرائیلی قبضہ : ہزاروں فلسطینی مسیحیوں کو یروشلم میں 'پام سنڈے' منانے سے روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی فوجی چیک پوسٹوں پر ہزاروں مسیحیوں کو اتوار کے روز روک دیا گیا ۔ یہ مسیحی یروشلم جانے کی کوشش میں تھے تاکہ اپنے مذہبی تہوار ' پام سنڈے ' کے سلسلے میں قدیمی گرجا گھروں میں جاسکیں۔۔

مسیحی فلسطینی جو یروشلم میں 'پام سنڈے' کے موقع پر ہر سال اپنی عبادات کے لیے یروشلم جانے کی تمنا رکھتے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے سے اس سال بھی کم از کم پچاس ہزار فلسطینیوں کو جانا تھا ۔

لیکن اسرائیلی فوجی حکام نے اپنی چیک پوسٹوں پر ایسے تقریبا 44000 فلسطینی مسیحیوں کو یہ دن یروشلم کے تاریخی گرجا گھروں میں جا کر منانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ان مسیحیوں کو اجازت دینے سے انکار کر دیا اور 'پام سنڈے' تقریبات کا بننے سےروک دیا ۔

اس سال صرف چھ ہزار مسیحیوں کو یروشلم جانے کی اجازت دی گئی۔وفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے مسیحیوں کی یروشلم روکنے کے لیے اختتام ہفتہ سے ہی رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دی تھیں۔

یاد رہے مسیحی عوام 'پام سنڈے' کا دن ایسٹر سے پہلے مناتے ہیں۔ تاکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی یروشلم آنے کی یاد منا سکیں۔ اس سلسلے میں مشرقی اور مغربی یروشلم دونوں کے گرجا گھروں میں تقریبات کی جاتی ہیں۔

لیکن یہ مسلسل دوسراسال ہے کہ اسرائیلی حکومت مسیحیوں کو اپنی عبادات کے لیے بھی یروشلم داخل ہونےدینے کو تیار نہیں ہے۔ اس وجہ سے اتوار کے روز یونانی آرتھوڈاکس مسیحیوں کے پیٹریارک کارڈینل پیر بالیسٹا پیزا بالا کے زیر قیادت بہت تھوڑی تعداد میں عباداتی رسوم میں حصہ لیا، بعض چھوٹے گروپ بھی عام پادریوں کے زیر قیادت بھی تقریبات میں حصہ لیا۔

اس سلسلے میں مسیحی پادری ابراہیم فالطاس نے بتایا کہ اس سال مغربی کنارے کے 50,000 عیسائیوں میں سے صرف 6,000 کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہر کہ اس اسرائیلی حکومت نے مسیحیوں کے ساتھ اس قدر سخت رویہ اپنایا ہے۔

مزید قدغن یہ لگا دی گئی کہ اجازت نامے کے اجراء کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے اسرائیلی حساس اداروں کی سیکیورٹی کلیرنس بھی لازمی قرار دے دیں گئی ہے۔

یروشلم میں پابندیاں لگانے اور مسیحیوں کو اپنی مذہبی تقریبات اور عبادات سے یروشلم میں اسرائیلی کی طرف سے روکے جانے کا یہ مسلسل دوسرا سال ہے، اس وجہ سے بہت کم مسیحی یروشلم کے گرجا گھروں میں ' پام سنڈے ' منا پائے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں