ہمیں’معاہدہ ابراہیم‘ میں شمولیت کی دعوت نہیں ملی: شامی وزیر خارجہ کی العربیہ سے گفتگو
دمشق کی جانب سے بار بار سامنےآنے والے بیانات’ کہ وہ خطے میں کسی بھی فریق کے استحکام میں رکاوٹ نہیں بنے گا‘ شامی وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔
"ہم کسی کے لیے خطرہ نہیں بنیں گے"
شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک اسرائیل سمیت کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔
نیویارک سے بدھ کے روز العربیہ/الحدث سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ سے واشنگٹن کے مطالبات زیادہ تر شامی حکومت کے اصولوں کے مطابق ہیں۔
انہوں نے پابندیوں کی سیاست کرنے سے انکار پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں مشترکہ مفادات پر مرکوز رہیں۔
انہوں نے امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے لیے فراخ دلی پر مبنی اقدامات پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان بہت سے مشترکہ مفادات ہیں‘۔
"ہمیں معاہدہ ابراہیم میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دی گئی"
اسرائیل کے حوالے سے اسعد الشیبانی نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن نے ان کے ملک کو ابراہیم معاہدے میں شامل ہونے کے لیے نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ احمد الشرع کا پیغام اسرائیل کے ساتھ معمول پر لانے کی دعوت نہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں اسرائیلی طرز عمل ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کی سرزمین پر اسرائیلی حملے اور دراندازی ناقابل قبول ہے۔
خارجہ تعلقات کے بارے میں شام کے چیف مذاکرات کار نے کہا کہ ان کا ملک پابندیوں کو رو کنے کے لیے یورپی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یورپی پابندیوں کی تجدید سے ملک عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔
اسعد الشیبانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ روس کے سیاسی، اقتصادی اور فوجی اثر و رسوخ سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ وہ ماسکو کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی متوازن تعلقات کا خواہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ملک کو تعمیر نو کے لیے آنے والے دور میں چین کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہناتھا کہ شام تمام ممالک حتیٰ کہ اقوام متحدہ کے ساتھ کھلی پالیسی کا خواہاں ہے.
-
اسرائیل نے شام کےمورچہ بند الاسد کو بچانے کےلیے بھیجےگئےایرانی طیارےروک دیئےتھے: نیتن یاہو
پیجرز اور واکی ٹاکیز میں ہونے والے دھماکوں کے بارے میں بھی بات کی
مشرق وسطی -
شام : داعش نے پانچ کرد جنگجو ہلاک کر دیے
داعش نے پیر کے روز بتایا ہے کہ اس نے مشرقی شام کے علاقے دیر الزور میں پانچ کرد ...
مشرق وسطی -
اسرائیل سمیت کسی فریق کے استحکام میں رکاوٹ نہیں بنیں گے:شامی وزیرخارجہ
شام کے عبوری وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ...
مشرق وسطی