اسرائیلی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے شامی دار الحکومت دمشق کے قریب ایک مسلح گروہ کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع یسرائیل کاتز آج بدھ کے روز ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ "اسرائیلی فوج نے ایک انتباہی کارروائی کرتے ہوئے ایک مسلح گروہ کو نشانہ بنایا جو دمشق صوبے میں واقع قصبے الساخنہ میں دروز آبادی پر حملے کی تیاری کر رہا تھا"۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ "یہ حملہ شامی حکومت کو ایک سنجیدہ پیغام بھی ہے کہ اسرائیل توقع کرتا ہے کہ وہ دروز برادری کو نقصان پہنچنے سے روکے گا"۔
اسرائیل نے واضح کیا کہ "وہ شام میں دروز برادری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے"۔
ادھر العربیہ نیوز کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ آج کے روز علاقے میں نامعلوم ڈرون طیاروں کی پرواز دیکھی گئی۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے ایک مقام پر میزائل فائر کیا، جہاں مسلح افراد دروز آبادی کو نشانہ بنانے کی تیاری میں تھے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن یہ کارروائی ایک انتباہی پیغام تھی۔
اسرائیلی فوج، انٹیلی جنس اور شمالی کمان نے، شام میں صورت حال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔
دروزی برادری کے روحانی رہنما شیخ حکمت الحجری نے منگل کے روز کہا کہ "جرمانا میں پیش آنے والے واقعات کا مقصد دروز برادری میں تفرقہ پیدا کرنا ہے"۔
جرمانا میں مقیم دروز برادری کی روحانی کونسل نے ان واقعات کی تمام تر ذمے داری شامی حکومت پر عائد کی ہے ... اور کسی بھی ممکنہ بگاڑ کی صورت میں نتائج کا ذمے دار بھی حکومت کو ٹھہرایا ہے۔
دوسری جانب شامی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وہ ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
گذشتہ شب، شامی حکومت اور جرمانا کے دروز نمائندوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا، جس میں فسادات میں ملوث افراد کا احتساب، فرقہ وارانہ بھڑکاؤ کی روک تھام، اور سماجی ہم آہنگی کی حفاظت کا وعدہ شامل تھا۔
حکام نے اعلان کیا کہ وہ قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف کارروائی کریں گے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
تاہم بدھ کے روز صبح "اشرفیہ صحنايا" کے علاقے میں مسلح افراد کے ایک گروہ اور سیکورٹی اہل کاروں کے بیچ ایک بار پھر محدود پیمانے پر جھڑپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ اس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 11 اہل کار ہلاک ہو گئے۔
-
اسرائیل نے شام کےمورچہ بند الاسد کو بچانے کےلیے بھیجےگئےایرانی طیارےروک دیئےتھے: نیتن یاہو
پیجرز اور واکی ٹاکیز میں ہونے والے دھماکوں کے بارے میں بھی بات کی
مشرق وسطی -
شام : داعش نے پانچ کرد جنگجو ہلاک کر دیے
داعش نے پیر کے روز بتایا ہے کہ اس نے مشرقی شام کے علاقے دیر الزور میں پانچ کرد ...
مشرق وسطی -
اسرائیل سمیت کسی فریق کے استحکام میں رکاوٹ نہیں بنیں گے:شامی وزیرخارجہ
شام کے عبوری وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ...
مشرق وسطی