شام کے علاقے صحنایا میں حکومت سے وابستہ گروپ اور دروز کمیونٹی کے افراد میں خون ریز جھڑپوں کے بعد شامی حکام نے اعلان کیا کہ انہوں نے سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دمشق کے قریب صحنایا کے علاقے میں فورسز کو تعینات کر دیا ہے۔
دمشق کے کنٹری سائیڈ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل حسام الطحان نے کہا کہ ہم اشرفیہ صحنایا کے علاقے میں سکیورٹی آپریشن کے خاتمے اور سکیورٹی اور استحکام کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے علاقے کے محلوں میں پبلک سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کا اعلان کر رہے ہیں۔ جلد ہی صحنایا میں حالات معمول پر آجائیں گے۔ شام کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملوں کے حوالے سے جاری ایک بیان میں ہر قسم کی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرنے پر زور دیا۔
وزارت خارجہ نے دروز سمیت آبادی کے تمام اجزاء کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر زور دیا۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ شامی عرب جمہوریہ بغیر کسی استثنی شامی عوام کے تمام اجزا کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اس شامی عوام میں دروز بھی شامل ہیں جو شام کے قومی تانے بانے کا ایک لازمی حصہ رہی ہے اور اب بھی ہے۔ ساتھ ہی شام اندرونی معاملات میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔
شامی وزارت داخلہ کا یہ بیان اسرائیلی فوج کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ چیف آف سٹاف ایال زامیر نے اسے حکم دیا ہے کہ اگر دروز کے خلاف تشدد جاری رہتا ہے تو شامی حکومت کے اہداف پر حملہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اسرائیلی فوجی شام میں تمام امکانات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
فوج کا یہ بیان نیتن یاہو کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا تھا کہ جس میں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل نے شامی حکام کو ایک مضبوط پیغام بھیجنے کے لیے دمشق کے دیہی علاقوں میں ایک مسلح گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔
-
ہم سب خسارے میں ہیں: شام کے مفتی اعظم کا بغاوت سے متعلق انتباہ
دمشق کے قریب صحنایا کے علاقے میں حکومت سے وابستہ بندوق برداروں اور دروز برادری کے ...
مشرق وسطی -
ہمیں’معاہدہ ابراہیم‘ میں شمولیت کی دعوت نہیں ملی: شامی وزیر خارجہ کی العربیہ سے گفتگو
دمشق کی جانب سے بار بار سامنےآنے والے بیانات’ کہ وہ خطے میں کسی بھی فریق کے ...
مشرق وسطی -
اسرائیل سمیت کسی فریق کے استحکام میں رکاوٹ نہیں بنیں گے:شامی وزیرخارجہ
شام کے عبوری وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ...
مشرق وسطی