وزٹ ویزا ہولڈرز کو مکہ میں ٹھہرانے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا:سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ وزٹ ویزا رکھنے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش فراہم کرنے، چھپانے یا کسی بھی قسم کی مدد دینے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص وزٹ ویزا کے حامل افراد کو ہوٹل، نجی رہائش، فلیٹس، حاجیوں کی رہائش گاہوں یا کسی بھی قسم کے رہائشی مقام پر ٹھہرانے یا مدد فراہم کرنے کی کوشش کرے گا اس پر 100,000 (ایک لاکھ) ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ پابندی یکم ذوالقعدہ سے لے کر 14 ذوالحجہ کے اختتام تک مؤثر رہے گی۔ اگر ایک سے زیادہ افراد کو چھپایا یا ٹھہرایا گیا تو ہر ایک کی بنیاد پر الگ الگ جرمانے لگیں گے۔

وزارت داخلہ نے تمام افراد اور زائرین پر زور دیا ہے کہ حج سے متعلق قوانین اور ہدایات کی مکمل پاسداری کریں تاکہ حجاج کرام اپنے مناسک کو امن، سلامتی اور اطمینان کے ساتھ ادا کر سکیں۔

وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد سے کہا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی مجاز حکام کو فوری اطلاع دیں۔ اس مقصد کے لیے مکہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں