'شاہ سلمان ریلیف' کی طرف سے یمن و شام میں امدادی سرگرمیاں جاری
سعودی عرب کے عالمی سطح پر شہرت یافتہ امدادی ادارے 'شاہ سلمان ریلیف' نے عرب دنیا میں بھی اپنی امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔ تاکہ عرب دنیا میں مستحق افراد کے علاوہ بحرانوں کا شکار خطوں تک اپنی امدادی رسائی ممکن بنا سکے اور ان کی زندگی و صحت سے متعلق امور کو بہتر بنایا جا سکے۔
اس سلسلے میں 'شاہ سلمان ریلیف' نے یمن و شام میں اپنی طبی مدد کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
شام کے دارالحکومت دمشق میں 'شاہ سلمان ریلیف' کے رضاکاروں نے اپنے 3 پروگراموں کی تکمیل کی ہے۔ جن کا مقصد آفات و تباہی سے دوچار افراد کو نمٹنے کے لیے تربیت دینا تھا۔
اس میں انتظامی تربیت کے علاوہ نفسیاتی اعتبار سے مضبوط رہنے کی تربیت بھی شامل ہے۔ اس ٹیم نے خاص طور پر خواتین اور بچوں کو نفسیاتی تربیت دی ہے۔
علاوہ ازیں یمن میں اس پروگرام کا اہتمام 26 اپریل سے 3 مئی تک کیا گیا اور 'شاہ سلمان ریلیف' نے اپنے پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل کیا۔ نیز عدن کی گورنری میں یمنی شہریوں کو ویکسینیشن دینے کا اہتمام کیا۔ یہ پروگرام یمن کی وزارت صحت اور آبادی کے وزیر قاسم بحیبی کے ساتھ مل کر مکمل کیا گیا۔
جمعہ کے روز 'شاہ سلمان ریلیف' نے ایک ووکیشنل ٹریننگ کے کورس کا آغاز کیا۔ اس کورس کے لیے یمنی علاقے حضر موت کا انتخاب کیا گیا۔
تاکہ یمن کے مقامی لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر کیا جائے اور ان کی معاشی حالت کو سنوارا جائے۔
اس پروگرام کے تحت 1500 لوگوں کو ان کے گھروں کی اشیاء کی مرمت میں سہولت اور تربیت دی جائے گی، انہیں بڑھئی کا کام سکھایا جائے گا، انہیں گاڑیوں کی مرمت سکھائی جائے گی اور انہیں پلمبر و بجلی کے کام سکھائے جائیں گے۔
-
'شاہ سلمان ریلیف' کی طبی امدادی سرگرمیوں سے دنیا کے ہزاروں لوگ استفادہ کر رہے ہیں
سعودی عرب کے بین الاقوامی ادارے 'شاہ سلمان ریلیف' نے تاکجسکتان، ترکیہ اور تنزانیہ ...
مشرق وسطی -
کے ایس ریلیف، اقوامِ متحدہ برائے خواتین کی بے گھر یمنی خواتین کے لیے امداد
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف نے یمن کی عدن اور تعز گورنری میں صنفی ...
بين الاقوامى -
وزٹ ویزا ہولڈرز کو مکہ میں ٹھہرانے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا:سعودی عرب
سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ وزٹ ویزا رکھنے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس ...
مشرق وسطی