'شاہ سلمان ریلیف' کی طبی امدادی سرگرمیوں سے دنیا کے ہزاروں لوگ استفادہ کر رہے ہیں
سعودی عرب کے بین الاقوامی ادارے 'شاہ سلمان ریلیف' نے تاکجسکتان، ترکیہ اور تنزانیہ میں اپنے طبی امداد کے پروگرام مکمل کر لیے ہیں۔ ان پروگراموں کا مقصد دنیا کے مختلف ملکوں میں زخمی افراد کو مدد دینا ہے۔
'سعودی نور' مہم کے نام سے چلنے والی یہ طبی شعبے کی امدادی مہم 6 مئی کو زینزی بار تنزانیہ میں تکمیل کو پہنچ جائے گی۔ اس دوران اب تک طبی ٹیم کے ارکان نے 1731 مریضوں کا جائزہ لیا اور ان میں سے 198 کو چشمہ لگایا گیا۔ جبکہ 60 افراد کی آنکھوں کے آپریشن ہوئے اور 857 مریضوں کو آنکھوں کے علاج کے لیے ادویات فراہم کی گئیں۔
ترکیہ کے ریحانلی ڈسٹرکٹ میں 'شاہ سلمان' ریلیف کی طرف سے ایک بحالی پروگرام شروع کیا گیا۔ اس کام کے لیے مختص کی گئی ٹیم میں 13 سپیشلسٹ تعینات تھے جنہوں نے 36 افراد کو مصنوعی اعضاء لگائے اور 40 افراد کو آرتھوپیڈک سپلینٹس دیے۔
ہفتہ کے روز 'شاہ سلمان ریلیف' کے رضاکاروں نے تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں اپنا کام مکمل کیا۔ اس سلسلے میں 'اوپن ہارٹ سرجری' اور دیگر جراحی قلب کے آپریشن مکمل کیے۔
-
کے ایس ریلیف، اقوامِ متحدہ برائے خواتین کی بے گھر یمنی خواتین کے لیے امداد
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف نے یمن کی عدن اور تعز گورنری میں صنفی ...
بين الاقوامى -
وزٹ ویزا ہولڈرز کو مکہ میں ٹھہرانے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا:سعودی عرب
سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ وزٹ ویزا رکھنے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: عازمین حج کی سہولت کے لیے سڑکوں کے نیٹ ورک کی تیاری
سعودی عرب میں حج 1446 ہجری کے سیزان کے دوران عازمین حج کی خدمت اور ان کی بحفاظت ...
مشرق وسطی