خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے خلیجی ریاستوں کے سربراہان کو ریاض میں منعقد ہونے والی خلیجی امریکی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں ہفتےسعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس اجلاس کا مقصد خطے کی سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی صورت حال پر غور کرنا ہے، جبکہ عالمی اور علاقائی چیلنجزکے تناظر میں خلیجی ممالک اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنا بھی اس کا ایک اہم پہلو ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی اس دورے کو عالمی سطح پر خاص اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ یہ خطے میں بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں اور سکیورٹی تعاون کی نئی جہتوں کو جنم دے سکتا ہے۔
-
سعودی ولی عہد اور شاہ بحرین کا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ...
مشرق وسطی -
سعودی قیادت کی جانب سے پوپ لیون کو پاپائے روم کا منصب سنبھالنے پر تہنیتی پیغام
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن ...
مشرق وسطی -
سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بات چیت
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کے ...
مشرق وسطی