آج پیر اور منگل کی درمیانی شب فلک کی وسعتوں میں ایک حسین اور نایاب منظر جلوہ گر ہونے والا ہے۔ چاند اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ نمودار ہوگا، جو معمول سے زیادہ چمکدار، مکمل اور دودھ جیسا سفید ہوگا۔ یہ ایک ایسا منظر ہوگا جو روح کو چھو جائےگا۔ ماہرین فلکیات نے اسے "قمر الحليب" یعنی"دودھیا چاند" کا نام دیا ہے۔
مصری ماہر فلکیات ڈاکٹر اشرف تادرس جو قومی ادارہ برائے فلکیاتی و جیو فزیکل تحقیق سے وابستہ ہیں نے اپنے ماہانہ فلکیاتی جائزے میں بتایا کہ آج کا چاند مکمل طور پر "بدر" ہوگا۔ جب سورج غروب ہوگا تو عین اسی وقت چاند افق پر طلوع ہوگا اور پوری رات آسمان پر جگمگاتا رہے گا، یہاں تک کہ طلوعِ آفتاب کی روشنی اسے مدھم کر دے گی۔ اس دوران چاند کی چمک اپنی انتہا پر یعنی 100 فیصد ہوگی۔
ڈاکٹر تادرس کے مطابق اگرچہ انسانی آنکھ چودہویں کے چاند کی مکمل کیفیت کو پوری طرح محسوس نہیں کر سکتی، لیکن 10 سے 14 مئی کے درمیان چاند ہمیں بدر جیسا ہی دکھائی دیتا ہے۔ امریکی قبائل نے اس چاند کو کئی خوبصورت نام دیتے ہیں۔ ایک نام "قمر الزهور" ہے کیونکہ بہار کے ان دنوں میں پھول ہر سمت مہکتے ہیں۔ یہ "قمر الذرہ" یعنی مکئی کا چاند اور "قمر الحليب" یعنی دودھ جیسا چمکتا چاند اس کے مختلف نام ہیں۔
یہ حسین منظر نہ صرف دیکھنے والوں کو مسحور کر دے گا بلکہ یہ فلکیاتی مشاہدے کے لیے بھی ایک نایاب موقع ہوگا۔ اس وقت چاند کی سطح پر موجود گڑھے، آتش فشانی نشانات اور شہابیوں کے اثرات چھوٹے ٹیلی اسکوپ یا بڑی دوربین سے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر تادرس نے انکشاف کیا کہ منگل کی رات (یعنی کل) قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 10 منٹ پر چاند ایک عظیم ستارے "Antares" کے ساتھ افق پر طلوع کرے گا، جو برجِ عقرب کا روشن ترین ستارہ ہے۔ یہ سرخ دیو ستارہ سورج سے دس گنا بڑا ہے اور زمین سے 600 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ سیارہ چاند کے ساتھ ایک حسین ہم آہنگی پیدا کرے گا۔ یہ منظر کھلی آنکھ سے بھی پوری رات دیکھا جا سکے گا۔
-
خوراک میں معمولی تبدیلی کیسے عمر بڑھا اور بیماریوں سے بچا سکتی ہے
مکھن کو سبزیوں کے تیل سے بدلنا دائمی بیماریوں سے بچاتا اور اموات کی تعداد کو کم ...
ایڈیٹر کی پسند -
فاسٹ فوڈ دماغ کو نقصان پہنچاتا ہے: انسانوں پر اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق
اس میں کوئی شک نہیں کہ سیرشدہ چکنائی اور ریفائنڈ شوگر سے بھرپور غذا کے انسانی جسم ...
بين الاقوامى -
امریکہ اور ایران کے مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں: عراقی صدر، العربیہ کو انٹرویو
عراقی سرزمین کو دیگر پر حملہ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے، الیکشن وقت پر ...
بين الاقوامى