سعودی عرب کی کابینہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کا پُرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون اور تزویراتی شراکت کو مزید مضبوط اور ہمہ جہت ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا، جس سے دونوں ممالک کے مفادات اور مشترکہ وژن کو تقویت ملے گی۔
اجلاس میں مملکت کی کابینہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کےدرمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
کابینہ کو ولی عہد نے حالیہ دنوں میں دوست اور برادر ممالک کے رہنماؤں سے ہونے والی گفتگوؤں اور روابط کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جن میں باہمی تعلقات اور خطے و دنیا کے مشترکہ مسائل پر تبادلہ خیال شامل تھا۔
میونخ سلامتی کانفرنس
کابینہ اجلاس میں عالمی تنظیموں اور فورمز سے تعاون کی تازہ ترین پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے 2025 کے اختتام پر "میونخ سربراہ کانفرنس برائے سلامتی" کی میزبانی مملکت کے اس عالمی کردار کا حصہ ہے جو وہ بین الاقوامی امن، سلامتی اور کثیرالجہت تعاون کو فروغ دینے کے لیے ادا کر رہا ہے۔
غزہ پر اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت
اجلاس میں سعودی کابینہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی سرزمین بالخصوص غزہ پر قبضے اور مسلسل انسانی حقوق کی پامالیوں کو یکسر مسترد کر دیا۔ کابینہ نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کے جائز مؤقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
کابینہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی جرائم کی روک تھام اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی برادری سے فوری اور مؤثر اقدام کی اپیل کی۔
پاک-بھارت سیز فائر معاہدے کا خیرمقدم
سعودی کابینہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مملکت، عالمی برادری کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
سعودی عرب کی بین الاقوامی فضائی تنظیم میں کامیابی
کابینہ نے بین الاقوامی تنظیم "ایکاؤ" میں عرب ممالک کی نمائندگی کے لیے سعودی عرب کے انتخاب کو مملکت کی علاقائی اور عالمی سطح پر ہوابازی کے میدان میں قائدانہ کردار اور اعلیٰ معیار کی خدمات کا اعتراف قرار دیا۔
ماحولیاتی آفات سے تحفظ کے لیے اقدامات
اجلاس میں ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل کی منظوری دی گئی جو محکمہ شہری دفاع کی سربراہی میں موسمیاتی خطرات سے آگاہی، ان کے اثرات سے بچاؤ اور عوامی و سکیورٹی اداروں کو الرٹس کے بروقت مفہوم سمجھانے سے متعلق فرائض انجام دے گا۔
قربانی کے جانوروں کی ترسیل پر ٹیکس اور محصولات معاف
کابینہ نے فیصلہ کیا کہ 11 ذوالقعدہ 1446 ھ سے حج سیزن کے اختتام تک قربانی کے لیے لائی جانے والے زندہ مویشیوں کی درآمد پر تمام ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹیز حکومت خود برداشت کرے گی، تاکہ حجاج کرام کو سہولت دی جا سکے۔
-
قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے تمام ملکوں کے حق کی حمایت کرتے ہیں : سعودی عرب
سعودی عرب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) ...
مشرق وسطی -
ریاض : سعودی عرب اور خلیجی قیادت ٹرمپ کے ساتھ 10 امور پر بات کرے گی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔ یہ دوسری بار کرسی ...
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد کا امریکی صدر کی مملکت آمد پر پرتپاک خیر مقدم
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ "تاریخی" دورے پر سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض پہنچ گئے
مشرق وسطی