اریٹیریائی جڑی ہوئی بچیوں کی علاحدگی کا آپریشن ، سعودی عرب کی کامیابیوں میں نیا سنگ میل
ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ، اریٹریا کی جڑی ہوئی جڑواں بچیوں (اسماء اور سمیہ) کو علاحدہ کرنے کا آپریشن انجام دینے والی طبی ٹیم کے سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن سعودی عرب کی اس شعبے میں کامیابیوں کے ریکارڈ میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ سر سے جڑے ہوئے بچوں کے علاحدہ کرنے کا چھٹا کیس ہے جب کہ اس سلسلے میں سعودی پروگرام کے تحت یہ مجموعی طور پر 64 واں آپریشن ہے۔
رئيس الفريق الطبي والجراحي د. عبد الله الربيعة: إنجاز جديد يضاف لسجل النجاحات..
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) May 15, 2025
نجاح عملية فصل التوأم الملتصق الإريتري "أسماء وسمية" بعد جراحة معقدة عبر 8 مراحل#الإخبارية pic.twitter.com/sm6o61yAM0
ڈاکٹر الربیعہ نے "الاخباريہ" چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دیر قبل جڑواں بچیوں کو سر سے علیحدہ کر دیا گیا، اور یہ پیچیدہ آپریشن سعودی پروگرام کی ماہر ٹیم نے انجام دیا ہے۔ ڈاکٹر الربیعہ نے بتایا کہ یہ آپریشن آٹھ مراحل پر مشتمل تھا اور تقریباً 15 گھنٹے تک جاری رہا، کیوں کہ جڑواں بچیوں میں نہ صرف سر کی ہڈی بلکہ خون کی وریدیں اور شریانیں بھی مشترکہ تھیں، جس کی وجہ سے یہ عمل بہت پیچیدہ تھا۔
-
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلق کو کوئی نہیں توڑ سکتا : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ "امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے نیوم کے لیے نئے سربراہ کا تقرر
خودمختار سعودی دولت فنڈ پی آئی ایف نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ...
مشرق وسطی -
پاکستانی عازمین حج"روڈ ٹومکہ"پروگرام کےتحت ملنےوالی سہولیات پرحکومتِ سعودی عرب کےسپاس گزار
اسلام آباد سے روانہ ہونے والے پاکستانی حجاج نے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے "روڈ ٹو ...
مشرق وسطی