دو روز قبل، امریکہ اور چین نے تجارتی معاہدے پر اتفاق کا اعلان کیا، جسے عالمی معیشت کے دونوں بڑے فریقوں نے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ تاہم یہ کامیابی فوری طور پر ارب پتی افراد کی دولت میں نمایاں اضافے کی صورت میں سامنے آئی، جہاں "بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس" میں شامل بڑے ارب پتیوں کی دولت میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تجارتی کشیدگیوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹوں میں بہتری کے پس منظر میں صرف دس ... ارب پتی افراد کی مجموعی دولت میں 83.7 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
سابق "فیس بک" اور موجودہ "میٹا" کے شریک بانی مارک زکربرگ اس فہرست میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے فرد رہے، جن کی دولت میں 16.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس طرح وہ دوسرے نمبر پر موجود "ایمیزون" کے بانی جیف بیزوس کے قریب پہنچ گئے، جن کی دولت میں 14.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
دنیا کے امیر ترین شخص اور "ٹیسلا" کے بانی ایلون مسک کی دولت میں بھی 14.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، کیوں کہ اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تبدیلیاں بھی ان کی دولت پر بڑا اثر ڈالتی ہیں۔
العربیہ بزنس کے مطابق اس فہرست میں زیادہ تر ٹیکنالوجی سے وابستہ ارب پتیوں کا غلبہ رہا، صرف تین افراد اس شعبے سے باہر تھے۔ ان میں سب سے نمایاں فرانس کے ارب پتی اور یورپ کے امیر ترین شخص برنارڈ آرنو تھے، جن کی دولت میں منگل کے روز 7.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ان کے علاوہ بھارتی ارب پتی مکیش امبانی اور گوتم اڈانی نے بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ صلح کی وجہ سے بالترتیب 4.42 ارب ڈالر اور 5.31 ارب ڈالر اپنی دولت میں شامل کیے۔
فہرست میں "ڈیل"، "انویڈیا"، "اوریکل" اور "الفابیٹ" جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے وابستہ ارب پتی افراد بھی شامل تھے.
-
امریکہ غزہ کو 'لے' کر اسے ایک 'آزاد علاقے' میں بدل دے: ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں امریکہ غزہ کو "لے کر" اسے "آزاد ...
بين الاقوامى -
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلق کو کوئی نہیں توڑ سکتا : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ "امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ: بھارت نے امریکہ کو بغیر کسی محصول کے تجارتی معاہدے کی پیشکش کی ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ بھارت نے امریکہ کو ایک تجارتی معاہدے ...
بين الاقوامى