اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں "مستقل جنگ بندی" کی اپیل کی ہے۔ یہ اپیل اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر "شدید حملوں" اور "لڑائی کو وسعت دینے" کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سامنے آئی۔
گوتریس نے عراقی دار الحکومت بغداد میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "ہمیں اب ایک مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں ان اطلاعات پر سخت تشویش میں مبتلا ہوں جن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل زمینی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے"۔
گوتریس نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ "لبنان کی خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے، ہم اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ لبنانی حکام نے اسلحہ صرف ریاست کے ہاتھ میں رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے"۔
غوتيريش: نريد وقف المجاعة والتهجير الجماعي في السودان #قناة_العربية pic.twitter.com/hIfvPAAti3
— العربية (@AlArabiya) May 17, 2025
گوتریس نے کہا کہ "ہم شام میں ایک سیاسی عمل کی حمایت کرتے ہیں جو خود شامیوں کی قیادت میں ہو، اور ہم شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں"۔
ان کا کہنا تھا کہ سوڈان میں جاری تشدد کا خاتمہ ضروری ہے، اور ہم قحط اور اجتماعی ہجرت کا سدباب چاہتے ہیں۔
غوتيريش: نرحب برفع العقوبات عن سوريا #قناة_العربية pic.twitter.com/BXaEZ0Nrkf
— العربية (@AlArabiya) May 17, 2025
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بتایا کہ "ہم لیبیا میں فریقین سے رابطے میں ہیں تاکہ مسلح تنازعات کا خاتمہ ہو، اور لیبیا میں جمہوری انتخابات کا انعقاد ضروری ہے"۔
آج ہفتے کے روز عراقی دار الحکومت بغداد میں عرب لیگ کا چونتیسواں معمول کا سربراہی اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس کا انعقاد گرین زون میں واقع حکومتی عمارت میں کیا گیا۔ اجلاس میں متعدد سربراہانِ مملکت، امرا اور عرب ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط، اسلامی تعاون تنظیم، خلیج تعاون کونسل، یورپی یونین اور ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز بھی شریک ہیں۔
یاد رہے کہ تقریبا دو ماہ قبل قاہرہ میں عرب لیگ کا ایک غیر معمولی سربراہی اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس میں عرب ممالک نے غزہ کی دوبارہ تعمیر اور وہاں کے شہریوں کو بے دخل نہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔
-
عرب لیگ سربراہ کانفرنس میں غزہ جنگ اور علاقائی مسائل ایجنڈے پر سرفہرست
عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعہ کے روز عرب لیگ کے 34 ویں سربراہ اجلاس کا آغاز ...
مشرق وسطی -
اردن کی جانب سے غزہ کے یورپی ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت
ہسپتال غیر فعال، کم از کم 28 افراد کی اموات
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیل کا بڑا آپریشن شروع ، اقوام متحدہ نے امریکی امدادی منصوبہ مسترد کر دیا
اسرائیلی فوج نے ہفتے کی صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ایک نیا اور بڑا ...
مشرق وسطی