سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف سینٹر برائے امداد نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں 6 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد انسانی امداد کے محتاج ہیں، جبکہ ان کے لیے تیار کی گئی امدادی منصوبہ بندی کا صرف 30 فیصد حصہ ہی تاحال مالی معاونت حاصل کر سکا ہے۔
مرکز کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے برسلز میں منعقدہ یورپی-انسانی فورم 2025ء میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ خطہ ایک انتہائی سنگین نقل مکانی کے بحران سے گذر رہا ہے، جہاں 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب دنیا اس وقت مسلسل کشیدگی اور عدم استحکام کی وجہ سے شدید انسانی المیوں کا شکار ہے، بالخصوص یمن، شام، سوڈان، لبنان اور فلسطین میں صورتِ حال نہایت ابتر ہے، جہاں بنیادی ضروریات کی کمی اور پرتشدد واقعات نے ہزاروں افراد خصوصاً بچوں کو قبل از وقت موت کے منہ میں دھکیل دیا۔
ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے انسانی ضروریات کو آٹھ اہم شعبوں خوراک کے تحفظ، صاف پانی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات، رہائش، تعلیم، امداد کی رسائی اور طبی عملے کو درپیش چیلنجز میں تقسیم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ سلمان ریلیف مرکز ان تمام شعبوں میں سرگرم عمل ہے اور اب تک 107 ممالک میں 3,400 سے زائد انسانی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ سب سے بڑا چیلنج وہ علاقے ہیں جہاں لوگوں کی آمد و رفت اور نقل مکانی زیادہ ہے۔ ان جگہوں پر امداد پہنچانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی امدادی عملے کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، جن میں گرفتاری، جسمانی حملے، یا غلط معلومات کی بنیاد پر کام کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ بعض علاقوں میں امدادی ٹرکوں، گوداموں کو جلانے یا لوٹنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
ڈاکٹر الربیعہ نے امدادی منصوبوں کے لیے مالی وسائل کی کمی کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مزید عطیہ دہندگان سامنے آئیں تاکہ انسانی بحران کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے سعودی عرب کی "سہم" ڈیجیٹل مہم کی کامیابی کو سراہا جس کے ذریعے عوام اور نجی ادارے عالمی انسانی اپیلوں پر خاطر خواہ تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ عالمی امن و استحکام کے لیے تمام متاثرہ معاشروں کا ساتھ دینا ضروری ہے۔ سعودی عرب اپنے انسانی مشن کے تحت دنیا بھر میں امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
-
سعودی عرب اختراعات اور کاروباری قیادت میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر !
سعودی عرب نے اختراعات اور کاروباری قیادت کے شعبے میں عالمی سطح پر غیر معمولی ترقی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب غیر ملکی گاڑیوں کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن گیا:وزیر صنعت
سعودی عرب کےوزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف کا کہنا ہے کہ مملکت اس وقت ایسی گاڑیوں ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں توانائی اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں: سپین
سپین کے وزیرِ معیشت کارلوس کویربو نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ توانائی ...
مشرق وسطی