شام میں تعینات لبنانی نژاد نئے امریکی ایلچی کون ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ترکیہ میں امریکی سفیر ٹام باراک نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ شام کے لیے خصوصی ایلچی کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ دوسری طرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ دمشق پر پابندیاں ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹام باراک نے ’’ ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ شام پر پابندیاں ہٹانے سے داعش کو حتمی شکست دینے کا ہمارا بنیادی مقصد برقرار رہے گا۔ شامی عوام کو ایک بہتر مستقبل کا موقع ملے گا۔

ٹام باراک کون ہیں؟

ٹام باراک لاس اینجلس میں واقع کولونی کیپیٹل ایل ایل سی ( اسے اب ڈیجیٹل برج کے نام سے جانا جاتا ہے) کے بانی، بورڈ کے چیئرمین اور ریٹائرڈ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ کولونی کیپیٹل ایل ایل سی دنیا کی سب سے بڑی نجی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کمپنیوں میں سے ایک ہے اور 19 ممالک میں کام کرتی ہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک بڑی بین الاقوامی قانون فرم میں ایک نوجوان مالی وکیل کے طور پر کیا تھا جو فلور، بیکٹیل اور آرامکو جیسی کمپنیوں کے لیے سعودی عرب میں منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے ذمہ دار تھی۔ وہ بعد میں ڈین انٹرنیشنل کے سی ای او بن گئے جو ایک بڑی رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی ہے۔ وہ بعد میں نیویارک میں ای ایف ہٹن کی وال سٹریٹ کمپنی میں سینئر نائب صدر بن گئے۔ اس کے بعد ٹام باراک رابرٹ ایم باس گروپ میں ڈائریکٹر بنے جو فورٹ ورتھ، ٹیکساس میں رابرٹ ایم باس کی بنیادی سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے۔

لبنانی تارکین وطن کے پوتے

1982 میں صدر رونالڈ ریگن نے انہیں ڈپٹی انڈر سیکرٹری داخلہ مقرر کیا تھا اور 2016 میں صدر ٹرمپ نے انہیں 58 ویں صدارتی تنصیب کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔ ایک عالمی سطح پر پھیلی کمپنی کے رہنما کے طور پر ٹام باراک کو یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں تجارتی، حکومتی، قانونی اور ثقافتی مسائل سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے۔

ٹام باراک لاس اینجلس میں پیدا ہوئے تھے اور وہ لبنانی کیتھولک تارکین وطن کے پوتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے بیچلر کی ڈگری اور یونیورسٹی آف سان ڈیاگو سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

ٹام باراک نے کئی اعزازات بھی حاصل کر رکھے ہیں جن میں فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کی جانب سے لیجن آف آنر کا اعزاز اور پیپرڈائن یونیورسٹی سے قانون میں اعزازی ڈاکٹریٹ بھی شامل ہے۔ ٹام باراک کچھ ہسپانوی، فرانسیسی اور عربی زبان بھی بول لیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں