ترکیہ میں واشنگٹن کے سفیر اور ٹرمپ کے دوست شام میں امریکا کے خصوصی ایلچی مقرر
ترکیہ میں ایک با خبر ذریعے اور ایک سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ، انقرہ (ترکیہ) میں اپنے موجودہ سفیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "دوست" تھامس باراک کو شام کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرے گا۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل صدر ٹرمپ نے شام پر عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اہم اعلان کیا تھا۔ اس تقرر سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن اب ترکیہ کو ایک ابھرتی ہوئی علاقائی طاقت کے طور پر تسلیم کر رہا ہے، جسے گزشتہ سال کے آخر میں شام کے سابق صدر بشار الاسد کی ... اپوزیشن فورسز کے ہاتھوں معزولی کے بعد دمشق میں اثر و رسوخ حاصل ہوا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے تبصرے کی درخواست پر کہا "اس وقت کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔"
امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے گزشتہ روز سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ترکیہ میں امریکی سفارت خانے کے عملے، جن میں باراک بھی شامل ہیں، کو اجازت دی ہے کہ وہ شام میں مقامی حکام کے ساتھ مل کر یہ جان سکیں کہ انھیں کس قسم کی امداد درکار ہے
-
شام میں متاثرہ تنوروں کی بحالی ، سعودی عرب کے 50 لاکھ ڈالر کے منصوبے پر دستخط
سعودی عرب نے اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی ادارے (UNDP) کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے پر ...
مشرق وسطی -
سعودی اور شامی وزرائے صحت کی ملاقات ، شام میں صحت کے سیکٹر کے مسائل زیر بحث
سعودی وزیرِ صحت فہد الجلاجل نے اپنے شامی ہم منصب مصعب العلی کے ساتھ ملاقات کی۔ ...
مشرق وسطی -
شام پر اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ عالمی اور علاقائی حمایت کا مظہر ہے: اسعد الشیبانی
شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شام پر سے ...
مشرق وسطی