اسرائیلی جنگ : غزہ میں فلسطینیوں کےمسلسل خونی غسل کےخلاف سرخ بدھ منایا گیا،شہریوں کااحتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

فرانس میں شہریوں نے اسرائیلی فوج ہاتھوں غزہ میں جاری فلسطینیوں کے قتل عام کو خونی غسل کا نام دیا اور پیرس فاؤنٹین کے پانی کو سرخ رنگ دے کر بھی علامتی طور پر غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

اسی طرح مظآہرین نے 'سرخ بدھ' کا دن بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منایا ہے جبکہ اس سے قبل مسیحیوں کے لیے سرخ بدھ کا دن ماہ نومبر 2024 میں منایا گیا تھا۔

'آکسفیم' اور 'ایمنیسٹی انٹرنیشنل' کے کارکنوں نے مشترکہ طور پر فلسطینیوں ے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرخ بدھ منایا ہے۔ اس سلسے میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع 'فاؤنٹین ڈی اینوسنٹ کو بھی سرخ رنگ دیا گیا تھا۔ تاکہ فلسطینیوں کی خون ریزی اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ان کو خون سے نہلائے جانے کے بارے میں عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جا سکے۔

اس موقع پر انسانی حقوق کے لیے اواز بلند کرنے والے کارکنوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا 'جنگ بند کرو' ، 'غزہ میں خون کی ہولی بند کرو' ۔

انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں کے اس احتجاج کا ایک مقصد فرانس کے غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے مسلسل قتل عام کے بارے میں رد عمل کو سست تکھنے پر بھی احتجاج کرنا تھا۔

ان احتجاج کرنے والوں میں گرین پیس نامی تنظیم کی فرانسیسی شاخ بھی شامل تھی۔ آکسفیم فرانس کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سابق وزیر سیسل ڈوفلوٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا؛ فرانس غزہ میں ہزاروں کی تعداد کی گئی ہلاکتوں اور بے پناہ تباہی پر محض زبانی رد عمل ظاہر کر دینے پر اکتفا نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے مربوط اور موثر رد عمل پر زور دیا ۔ نیز غزہ میں فوج کی طرف سے کی گئی طویل ناکہ بندی کی مذمت کی گئی ۔

سیسل ڈوفلوٹ کا ' اے ایف پی ' سے بات کرتے ہوئے کہناتھا' غزہ کے ناکہ بندی کرکے انہیں عملآ محصور بنا دیا گیا ہے۔ اس لیے اہل غزہ کو ہر چیز کی ضرورت ہے۔ کیونکہ یہ انہیں زندہ رکھنے کا معاملہ ہے۔

واضح رہے لگ بھگ بیس ماہ کی اسرائیلی جنگ میں اب تک 53977 فلسطینی اسرائیلی فوج نے قتل کیے ہیں۔ ان قتل کیے گئے فلسطینیوں کی غالب تعداد بچوں اور فلسطینی عورتوں کی ہے۔

جبکہ اسرائیلی فوج نے جنگ اورتباہی کا یہ سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں غزہ میں خوراک سمیت تمام بنیادی اور ضروری اشیا کو بھی ناکہ بندی کر کے اڑھائی ماہ سے زیادہ عرصے تک مکمل بند کر رکھا ہے۔ اب سامان والے اکا دکا ٹرکوں کا اسرائیلی فوج نے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔ مگر یہ اجازت اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں