ترکیہ میں سعودی سفارت خانے نے کہا ہے دریا میں ڈوبنے والے سعودی بچے کی تلاش میں ترک حکام کے ساتھ پوری طرح 'کو آرڈی نیشن' جاری ہے اور جو بھی مدد چاہیے فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بات سعودی سفارت خانے کی طرف سے دیے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ بچے کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کریک میں گر گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کے مطابق سفارت خانے کا متاثرہ خاندان سے بھی مکمل رابطہ ہے اور بچے کو دریا سے نکالنے کی کوشش میں سفارت خانہ پوری طرح تعاون کر رہا ہے۔
اس خاندان کا بچہ دریائے ہلدیزن میں گرا ہے جو ترکیہ کے ازنگول ریجن میں ہے۔ سفارت خانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کے ساتھ حادثہ پیش آنے کے کچھ ہی دیر میں سفارت خانہ ترکیہ کے متعلقہ حکام کے ساتھ جڑ گیا تھا۔ بچے کی تلاش کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کو سفارت خانہ دیکھ رہا ہے۔
-
ایتمار بین گویر کا مسجد اقصیٰ کا دورہ ، سعودی عرب نے مذمت کر دی
سعودی عرب نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر قومی سلامتی ایتمار بین گویر کی ...
مشرق وسطی -
ایران کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی پالیسی میں سعودی عرب کی اہم حیثیت ہے : عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا معاملہ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: فوری طبی مداخلت سے ایرانی عازم حج کی جان بچا لی گئی
سعودی عرب میں فوری طبی مداخلت سے ایرانی عازم حج کی جان بچا لی گئی۔ مکہ مکرمہ کے ...
حج