غزہ پر اسرائیلی حملے میں 14 فلسطینی ہلاک، زیادہ تر خواتین اور بچے شامل: ہسپتال
غزہ کی پٹی میں ایک رہائشی عمارت پر پیر کے روز اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
الشفاء اور الاھلی ہسپتالوں نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان میں پانچ خواتین اور سات بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔
یاد رہے کہ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کے فوجی مظالم میں 54,000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں اور تقریباً 90 فیصد آبادی بے گھر ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ وہ مزید فلسطینی قیدیوں، دیرپا جنگ بندی اور اسرائیلی انخلاء کے عوض ہی باقی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی۔
اسرائیل نے جنگ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے جب تک کہ تمام قیدی رہا نہ ہو جائیں اور حماس کو شکست دے کر یا غیر مسلح کر کے جلاوطن نہ کر دیا جائے۔ اس نے کہا ہے کہ وہ غزہ پر غیر معینہ مدت تک کنٹرول برقرار رکھے گا اور اس کی زیادہ تر آبادی کی رضاکارانہ ہجرت کو سہولت فراہم کرے گا۔
فلسطینیوں اور زیادہ تر عالمی برادری نے دوبارہ آبادکاری کے منصوبوں کو زبردستی بے دخلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
-
ولی عہد نے شام کو سپورٹ اور مدد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں : سعودی وزیر خارجہ
شہزادہ فیصل کے مطابق ان کا ملک قطر کے ساتھ شراکت میں شام میں سرکاری سیکٹر کے ...
مشرق وسطی -
شام کا سعودی عرب اور قطر کی جانب سے تنخواہوں کی امدادی رقم پراظہارِ تشکر
شام کے وزیر خزانہ محمد یسر برنیہ نے سعودی عرب اور قطر کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ...
مشرق وسطی -
"صقر" ڈرون دوران حج آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں کے نظام میں شامل
سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے رواں سال (1446ھ) کے حج کے موقع پر ...
حج