سعودی عرب کی عرب اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے حج سیزن 1446ھ کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں 14 اہم مقامات پر تعینات 4700 سے زائد اسکاؤٹس اور رہنماؤں کے ذریعے زائرین بیت اللہ کی خدمت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ان رضاکاروں کی خدمات میں حجاج کرام کی رہنمائی، ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور مہمان نوازی جیسے اہم فرائض شامل ہیں۔
وزیر تعلیم اور عرب اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صدر یوسف البنیان نے اسکاؤٹس کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ خدمات کا یہ منظم اور مربوط نظام نہ صرف مثالی ہے بلکہ نوجوانوں کی تربیت کا بہترین ذریعہ بھی ہے جو ان میں ذمہ داری، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے جذبے کو پروان چڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت سعودی نوجوانوں کے دلوں میں رچا بسا اعزاز ہے، جس پر ہمیں فخر ہے۔
یوسف البنیان نے زور دے کر کہا کہ حجاج کی خدمت کے لیے اسکاؤٹس کے نظام کو مزید جدید بنانے اور رہنمائی و معاونت کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کا عمل مسلسل جاری ہے، تاکہ سعودی عرب کی حرمین شریفین کی خدمت میں قائدانہ حیثیت مزید نمایاں ہو۔
یہ بات انہوں نے مشعر عرفات میں قائم مرکزی کیمپ کے دورے کے دوران کہی جو کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال منظم کیے جانے والے عوامی خدمت کے کیمپوں کا حصہ ہے۔ ان کیمپوں کا مقصد حجاج کرام کو سہولت فراہم کرنا اور ان کی عبادات کو پرسکون اور منظم ماحول میں مکمل کرانا ہے۔
دورے کے دوران وزیر تعلیم نے فیلڈ میں کام کرنے والی اسکاؤٹس ٹیموں کی تیاریوں اور آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ان اقدامات کی بھی تعریف کی جن کے تحت ہر سال لاکھوں رہنماء نقشے تیار کیے جاتے ہیں، جو نہ صرف کاغذی صورت میں بلکہ ڈیجیٹل فارمیٹ میں بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ نقشے حاجیوں کو ان کے مقامات تک پہنچانے اور گمشدہ افراد کو واپس ان کے گروپ تک لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں اسمارٹ فونز پر بھی با آسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
-
سعودی عرب کی حجاج کو یومِ عرفہ کے دوران سایہ دار مقامات پر رہنے کی تاکید
اس دفعہ گرمی سے نمٹنے کے لیے سعودی حکومت کی کوششیں دوگنا ہیں
حج -
راہوں کے نگہبان اور قافلوں کے ساتھی ... خدمتِ حجاج میں قبائلِ حجاز کے کردار سے متعلق کتاب
یہ کتاب حجاج کی خدمت کے حوالے سے قبائل کے تاریخی کردار کے متوازن مطالعے کی دعوت ...
مشرق وسطی -
حج سیزن کے لیے مشاعر مقدسہ میں بجلی کی گنجائش میں 75 فیصد اضافہ
تین ارب ریال سے زائد لاگت سے ترقیاتی منصوبے مکمل، ریکارڈ لوڈ کے لیے تیاریاں ...
مشرق وسطی