سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی اور قومی کونسل برائے تحفظ و پیشہ ورانہ صحت نے ... نجی شعبے کی تمام تنصیبات پر براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پابندی 15 جون سے روزانہ دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک لاگو ہو گی۔
یہ فیصلہ کارکنوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے اور انھیں ممکنہ خطرناک موسمی اثرات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ کام کی جگہوں پر ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے جو عالمی معیار کے مطابق ہو۔
وزارت نے مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کام کے اوقات کی تنظیم نو کریں اور اس فیصلے کی مکمل پاسداری کریں تاکہ مختلف خطرات سے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس طرح سورج کی تیز روشنی سے پیدا ہونے والے پیشہ ورانہ امراض اور منفی اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے گا، جس کا مثبت اثر پیداوار میں اضافے کی صورت میں ظاہر ہو گا۔
مزید برآں، وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک رہنما کتابچہ جاری کیا ہے تاکہ اداروں کو ان پر عمل درآمد میں آسانی ہو اور وہ اپنے کارکنان کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔
-
تشریق کا تیسرا دن: حجاج کرام کا منیٰ کو الوداع، مناسک حج کا اختتام
جن حجاج کرام کو منی سے نکلنے کی جلدی نہیں ہوتی وہ بارہ ذو الحجہ کو منی سے نہیں ...
مشرق وسطی -
حج 1446 ھ کے سیزن کے دوران 4.5 کروڑ مکعب میٹر پانی تقسیم کیا گیا
سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی کے اعلان کے مطابق اس نے رواں سال 1446ھ کے حج سیزن ...
مشرق وسطی -
حج کے بعد مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے ہجوم کی مؤثر نگرانی
مسجد نبوی ﷺ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کا شرف حاصل کرنے والے حجاج ...
مشرق وسطی