اسرائیلی فوج کے زیر محاصرہ غزہ کے حق میں آواز اٹھانے والی انسانی حقوق کی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر بین الاقوامی سمندروں سے اغوا کر لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسے کسی دستاویز پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا جس پر لکھا گیا تھا کہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر انہیں ڈی پورٹ کیا جائے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے ڈی پورٹ کیے جانے پر انہوں نے اور ان کی ٹیم نے کوئی قانون شکنی نہیں کی اور میں مطالبہ کرتی ہوں کہ ان تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے جو فلوٹیلا کے ساتھ غزہ جانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اسرائیل نے انہیں اغوا کر لیا۔
انہوں نے کہا میں واضح طور پر یہ سمجھتی ہوں اور اس لیے اپنے اغوا کا بیان دے رہی ہوں کہ ہمیں اغوا کیا گیا تھا کیونکہ ہم بین الاقوامی پانیوں میں تھے اور ہمیں زبردستی اسرائیل لے جایا گیا تھا۔ اس لیے ہم نے کوئی بھی قانون نہیں توڑا ہے۔
انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کا مضحکہ اڑایا جس میں ٹرمپ نے انہیں ناراض شخص قرار دیا تھا۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایسی کئی ناراض خواتین کی اس دنیا کو ضرورت ہے جو جاری عالمی حالات میں دیانتداری سے اپنی بات کر سکیں اور آواز اٹھا سکیں۔
22 سالہ تھنبرگ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ان کے بقول اغوا ہونے کے ایک دن بعد پیرس پہنچی ہیں۔ جہاں وہ اپنے دیگر کارکن ساتھیوں کے ساتھ غزہ کے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے گئی تھیں کہ ان کے خلاف اسرائیلی فوج کا محاصرہ ختم کیا جائے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 'فریڈم فلوٹیلا' نامی اس کشتی کو پیر کے روز صبح سویرے روکا تھا۔ جب وہ غزہ کے نزدیک تھی اور ایک سال سے جاری غزہ کے سمندری محاصرے کو توڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ان میں کشتی کے عملے کے 12 ارکان بھی شامل تھے۔
تھنبرگ نے اس امر کی تردید کی کہ وہ سمندری ناکہ بندی توڑ کر غزہ میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی کوشش میں تھی۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ پیرس کے بعد ان کی اگلی منزل کیا ہوگی۔ تاہم رپورٹرز کا خیال ہے کہ وہ پیرس کے بعد سویڈن جائیں گی۔
-
غزہ سے داغا گیا میزائل روک لیا گیا: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے منگل کے روز غزہ سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے ...
مشرق وسطی -
اقوامِ متحدہ کے ماہرین کااسرائیل پرغزہ کےسکولوں، مذہبی مقامات پرحملوں میں ’تباہی‘ کاالزام
آزاد تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں نسل کشی کے انکشافات
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیلی جنگ تشویشناک ہے : برطانوی وزارت خارجہ کے 300 حکام کا انتباہ
برطانیہ کی وزارت خارجہ کے تین سو سے زائد ملازمین و حکام نے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ...
بين الاقوامى