امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کا ردعمل بہت کمزور تھا۔ ایران کی طرف سے داغے گئے 14 میزائلوں میں سے 13 کو مار گرایا گیا ہے۔ ٹرمپ نے امریکہ کو حملوں کے بارے میں جلد مطلع کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا اور ایران کے حملے میں بہت کم نقصان ہوا۔
رد فعل #ترمب بعد استهداف #إيران لقاعدة العديد.. مديرة مكتب العربية بواشنطن ناديا البلبيسي: الرئيس الأميركي لا يريد التصعيد#قناة_العربية pic.twitter.com/UelJ4pRnAv
— العربية (@AlArabiya) June 23, 2025
ٹرمپ نے امن کی کوششوں پر امیر قطر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکہ نے ایران میں جن مقامات پر حملہ کیا تھا وہ مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
ٹرمپ نے سوشل پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایران میں ہم نے جن مقامات کو نشانہ بنایا وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہر کوئی اسے جانتا ہے۔ صرف جعلی خبریں ہی حالات کو کم از کم کرنے کی کوشش میں اس کے خلاف دعویٰ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ تنصیبات بہت اچھی طرح سے تباہ ہو گئی ہیں!
ترمب: الرد الإيراني على تدميرنا لمنشآتها النووية ضعيف للغاية.. وأشكر إيران على إبلاغنا مبكرا.. حان وقت السلام#قناة_العربية#إيران#قطر#اميركا pic.twitter.com/6VxsZoi4iS
— العربية عاجل (@AlArabiya_Brk) June 23, 2025
امریکی صدر نے میڈیا اداروں پر الزام لگایا کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کے مکمل طور پر تباہ نہ ہونے کا بتاکر جھوٹ بول رہے اور اپنے اعتبار میں کمی لا رہے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس نے امریکی تاریخ میں B-2 سٹیلتھ بمباروں کے ذریعے کیے گئے سب سے بڑے آپریشن میں 75 ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے 182 ٹن سے زیادہ دھماکہ خیز مواد سے ایرانی جوہری مقامات پر بمباری کی ہے۔ آپریشن صرف 25 منٹ تک جاری رہا۔
ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات کی جس میں ایران کی جانب سے قطر میں العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ ٹرمپ سیکرٹری دفاع اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے ساتھ سیٹویشن روم میں تھے۔ پیر کو ایران نے اعلان کیا کہ اس نے قطر میں العدید ایئر بیس پر امریکی افواج پر حملہ کیا ہے۔ ایرانی ٹیلی ویژن نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو "امریکی جارحیت کے جواب میں" نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے قطر میں امریکی اڈے کی طرف چھ میزائل داغے۔
ٹرمپ نے پیر کی صبح تصدیق کی تھی کہ امریکی حملوں نے نشانہ بنائے گئے ایرانی جوہری مقامات کو تباہ کر دیا اور "زبردست نقصان" پہنچایا ۔ دوسری طرف حکام نے نوٹ کیا کہ نقصان کی اصل حد واضح نہیں ہے۔ امریکی دفاعی حکام نے کہا ہے کہ وہ حملوں سے ہونے والے نقصان کی حد کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایران نے اس حملے میں ہونے والے نقصان کی حد کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی تہران نے ابھی تک اسرائیل سے ہونے والے حملوں کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر کی ہیں۔