سعودی لبنانی رابطہ کاری ... 50 لاکھ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارتِ داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان، کرنل طلال بن شلهوب نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات اسمگل کرنے والے مجرمانہ نیٹ ورکوں کی پیشگی نگرانی کے نتیجے میں وزارتِ داخلہ اپنے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے انسدادِ منشیات کے ذریعے ایک بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ سعودی اداروں نے لبنان کی کسٹمز کے انسدادِ منشیات شعبے کو فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ایمفیٹامین کی 50 لاکھ سے زیادہ گولیاں ضبط کرائیں جو شیشے اور چینی کے برتنوں میں چھپا کر ایک کنٹینر کے ذریعے کسی ملک سے لبنان بھیجی جا رہی تھیں۔

ترجمان نے نشہ آور مواد کی روک تھام کے سلسلے میں لبنان کے متعلقہ اداروں سے مثبت تعاون کی تعریف کی اور زور دیا کہ سعودی عرب ... مملکت اور نوجوانوں کو نشہ آور مواد سے بچانے کے لیے مجرمانہ سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی، ان کے سدباب، اور ملوث افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size