غزہ کو 130 دن بعد پہلی ایندھن کی کھیپ موصول ہوگئی: اقوام متحدہ
لائی گئی مقدار توانائی کی ضروریات کے ایک دن کے لیے بھی کافی نہیں: سٹیفن دوجاریک
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ تنظیم کی ایک ٹیم نے غزہ کی پٹی میں تقریباً 75 ہزار لیٹر ایندھن داخل کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں ایندھن کی پہلی کھیپ کی آمد کا اعلان کیا ہے۔
یہ چار ماہ سے زائد عرصے بعد اپنی نوعیت کی پہلی کھیپ ہے۔ محصور غزہ کی پٹی میں انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجاریک نے کہا یہ 130 دنوں میں اس قسم کی پہلی کھیپ ہے۔
دوجاریک نے مزید کہاکہ بدھ کو داخل کی گئی مقدار توانائی کی ضروریات کے ایک دن کے لیے بھی کافی نہیں ہے۔ ایندھن اب بھی کم پڑ رہا ہے اور اگر فوری طور پر بہت زیادہ مقدار میں ایندھن داخل نہ کیا گیا تو مختلف سروسز بند ہو جائیں گی۔
اسرائیلی حکام نے 2 مارچ سے غزہ پٹی میں ایندھن سمیت ہر قسم کی امداد کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی تھی جس کو اقوام متحدہ نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا تھا ۔ یہ اقدام 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران عام شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنا ۔
-
غزہ: حماس اسرائیلی فوج کی موجودگی میں جنگ بندی نہیں کرے گی
حماس نے دوحا میں جاری جنگ بندی مذاکرات کے پانچویں دور میں اپنے مؤقف کا اعادہ کیا ...
مشرق وسطی -
یورپی یونین نے غزہ تک امدادی رسائی میں توسیع کے لیے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے: کالاس
یورپی یونین نے جمعرات کو اسرائیل کے ساتھ غزہ تک امداد کی رسائی میں توسیع کے لیے ...
مشرق وسطی -
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں آٹھ بچوں سمیت کم از کم 23 افراد جان سے گئے
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے جمعرات کو کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر رات گئے اسرائیلی ...
مشرق وسطی