سعودی عرب کی وصل کمیونٹی کے طلبہ کے لیے 13 سے 18 جولائی کے دوران ریاض کے ' پیور مائنڈز سٹوڈیوز ' میں ابلاغی شعبے کی مہارتوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
اس پروگرام میں مختلف یونیورسٹی کے طلبہ نے شرکت کی جو کمیونیکیشن اور میڈیا میں دلچسپی و مہارت کے خواہاں ہیں۔
اس تربیتی سیشن کا مقصد ان طلبہ کو میڈیا کے شعبے میں اپنی مہارت کو بہتر بنانے اور اپنے کیریئر کے لیے اس میں امکانات کو تلاش کرنے کے لیے آگاہی اور مواقع پیدا کرنا تھا۔
اس پروگرام میں لگ بھگ ایک ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرائی تھی۔ جنہیں ماہرین میڈیا نے تربیت دینے کے لیے کئی نشستوں اور کلاسز کا اہتمام کیا ۔
ان سکھائی گئی مہارتوں میں ترجمان بننے کی مہارت ، سٹریٹجک کمیونیکیشن کے اصول و ضوابط اور صلاحیت کے ساتھ ساتھ خبروں کی تیاری ، فلم ایڈیثنگ کے علاوہ کئی دیگر متعلقہ شعبوں کے بارے میں بہترین اساتذہ اور ماہرین سے سیکھنے کا موقع دیا گیا۔
وصل کمیونٹی کے سربراہ محمد الرازقی نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا بنیادی مقصد لوگوں کو بااختیار بنانا، ان کو مہارتوں میں آگے بڑھانا اور زندگی میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ابلاغی میدان کی تیاری کرنا تھا۔