اسرائیلی ریاست : دور مار فضائی جنگ کے لیے ' ری فیولنگ سسٹم' میں اضافہ کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل نے اپنی جارحانہ فضائی جنگی صلاحیت کو دور مار بنانے کے لیے 500 ملین ڈالر کی لاگت سے امریکی بوئنگ ساختہ' ری فیولنگ سسٹم' خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی دفاعی کمیٹی نے امریکی ساختہ بوئنگ کمپنی کے دو عدد ' کے سی 46 ' فوجی ٹنیکر طیارے خریدنے کی منظوری دی ہے۔۔

اس سہولت کے بعد جنگی طیاروں کو دور کے ملکوں پر بمباری کے لیے فضا میں دوران آپریشن ہی دوبارہ ایندھن دیا جاسکے گا پچھلے دنوں پاکستان کے پڑوس میں ایران پر اسرائیلی ریاست کی بارہ روز جنگ کے دوران اس ضرورت کا احساس اجاگر ہوا تھا۔کہ اسرائیل کے پاس پہلے سے موجود چار عدد 'کے سی 46' ناکافی ہیں۔

امریکہ سے 'ری فیولنگ سسٹم' خریدنے کے لیے جلد ایک معاہدہ ہوجانے کی توقع ہے۔ اس سہولت کے بڑھنے کے بعد اسرائیلی جنگی طیارے مسلسل فضاؤں میں رہ کر بھی دور کے ملکوں پر بمباری یقینی بنا سکیں گے اور انہیں کہیں راستے میں 'ری فیولنگ' کے لیے رکنا نہیں پڑے گا اور خطے پر اسرائیلی ریاست کی بالا دستی ک راہ ہموار ہوگی۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے ڈیجی امر برام اس بیان کے بعد اسرائیلی فضائی بیڑے میں مزید جنگی طیاروں کا بھی امکان ہو گا۔ یاد رہے امریکہ اسرائیل کو جو فوجی امداد دیتا ہے اس خریداری کی اداائیگی اسی امدادی رقم سے کی جائے گی۔ امریکہ کی طرف سے اسرائیلی کو فوجی امداد اس کے باوجود جارہی ہے کہ اب کئی ریپبلکن ارکان کانگریس بھی یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ غزہ جنگ کی جاری صورت حال کے باوجود اسرائیل کو مدد دیتے رہنا چاہیے ہا نہیں۔ کیونکہ یہ رقم امریکی شہریوں کے ٹیکسوں سے اکٹھی ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں