فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قبضے کے جرائم میں مسلسل اضافہ ... سعودی عرب کی پُر زور مذمت

مملکت نے باور کرایا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی نظام کی قانونی حیثیت کو خطرے میں ڈال رہی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے سخت ترین الفاظ میں اسرائیلی قابض حکام کی مذمت کی ہے کہ وہ فلسطینی عوام اور ان کی مقبوضہ اراضی کے خلاف جرائم میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں ... اور انھیں جبری طور پر بے گھر کرنے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے خبردار کیا کہ قابض حکام مقبوضہ بیت المقدس کے گرد و نواح میں مزید بستیوں کی تعمیر شروع کر چکے ہیں اور اپنی کارروائیوں اور جارحیت کو وسعت دے رہے ہیں، یہ نہتے شہریوں کے خلاف غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرائم کے مترادف ہے۔

سعودی عرب نے واضح کیا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ مملکت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی خطرناک منصوبوں پر عمل درآمد اور قابض حکام و افواج کے جرائم کا تسلسل، خطے کے امن و استحکام پر سنگین اثر ڈال رہا ہے اور بین الاقوامی نظام کی قانونی حیثیت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں