ہم نے موسیقی کو سعودی عرب میں ایک اہم پیشہ بنا دیا ہے: سربراہ میوزک اتھارٹی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی میوزک اتھارٹی کے سربراہ پاول باسيفیکو کے مطابق سعودی میوزک اتھارٹی نے ملک بھر میں کنڈرگارٹن اساتذہ کی تربیت کا ایک نیا مرحلہ مکمل کر لیا ہے جنہوں نے موسیقی کے فنون کی مہارتیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے العربیہ کے پروگرام ” نشرۃ الرابعہ “ کو انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اتھارٹی نے ابتدائی سطح پر موسیقی کو نصاب میں شامل کرنے کا ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتھارٹی نے سعودی عرب میں موسیقی کو ایک اہم اور زندہ پیشہ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اس کے بعد اتھارٹی نے مملکت میں موسیقی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اپنی حکمت عملی شروع کی جس میں اس شعبے کی قانونی اور تنظیمی پہلوؤں کی حمایت کے لیے اقدامات، منصوبے اور پروگرام شامل ہیں۔ اس پروگرام کے تحت تمام موسیقی کے شعبوں کے کارکنوں، جیسے کمپوزرز، موسیقاروں، ٹیکنیشینز اور سرمایہ کاروں کی مدد کی گئی تاکہ وہ ایک ایسے مثالی ماحول میں اپنا کام کر سکیں جو اس شعبے کی ترقی اور اسے ایک مؤثر موسیقی کی صنعت میں تبدیل کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔

سعودی میوزک اتھارٹی کے سی ای او باسيفیکو نے یہ بھی بتایا کہ الطار فیسٹیول، جو آج ریاض کے ابوبکر سالم تھیٹر میں شروع ہو رہا ہے اور 23 اگست تک جاری رہے گا، ای اسپورٹس ورلڈ کپ چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ آلے ” الطار “ کی خوبصورتی کا جشن منا رہا ہے۔

یہ فیسٹیول سعودی موسیقی کے ورثے کا جشن منانے کے لیے منعقد کیا گیا ہے تاکہ مختلف سامعین کو ایک منفرد موسیقی کے ایونٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔ جس میں الطار آلے اور اس کے تال کی خوبصورتی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس انسٹرومنٹ کو سعودی میوزک میں مرکزی کردار حاصل ہے۔

فیسٹیول کے دوران متعدد فنکار مختلف فن پارے پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ زائرین کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے معاون سرگرمیاں بھی ہوں گی۔ میوزک انسرومنٹ ”الحلہ“ کے بازار سے متاثر ایک بازار کا علاقہ پیش کیا جائے گا جہاں زائرین موسیقی کے آلات خرید سکتے ہیں اور دستکاروں کو انہیں براہ راست بناتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں