آج اتوار کے روز اسرائیل کی طرف سے یمن کے حوثی عسکریت پسندوں کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی گئی ہے جس میں صنعا میں موجود ایوان صدر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع نے تصدیق کی کہ حوثیوں کے اہداف پر فضائی حملے شروع کیے گئے ہیں، جو حالیہ حوثی میزائل حملوں کے جواب میں کیے گئے۔
50 مقامات پر حملہ
ذرائع کے مطابق حملوں میں صنعاء کی بجلی کی تنصیبات اور ایندھن کے اسٹیشن بھی نشانہ بنائے گئے۔ دھماکوں کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔ حملوں میں شارع 60 پر واقع تیل کمپنی کے صدر دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا اور مجموعی طور پر تقریباً 50 مقامات پر حملہ کیا گیا۔
صدارتی کمپلیکس اور فوجی مراکز
عینی شاہدین نے بتایا کہ فضائی حملوں میں صدراتی کمپلیکس کے اطراف اور میزائل بیسز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یہ حملے اس کے بعد کیے گئے جب حوثی گروپ نے گذشتہ جمعہ کو اسرائیل کی جانب ایک میزائل داغا۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے بڑے بیٹے کی شادی کی تقریب منسوخ کی گئی، جو پہلے اسرائیلی حملوں کی وجہ سے مؤخر ہو چکی تھی۔
اطلاع ہے کہ اسرائیلی فوج اور موساد حوثیوں کے اہداف اور قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے وسیع منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جبکہ فوج حوثیوں کی صلاحیتوں پر حملے کے لیے خاص آپریشن کی تیاری میں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں کے چیف آف اسٹاف، محمد عبد الكريم الرومری کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، جب وہ اعلیٰ حکام کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے، لیکن یہ کارروائی آخری لمحات میں ناکام رہی۔
حوثیوں کی سابقہ کارروائیاں
نو نومبر 2023 ءسے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر متعدد حملے کیے، ان کا کہنا تھا کہ ان جہازوں کو فلسطینی عوام کی حمایت میں نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اسرائیل کی طرف متعدد میزائل بھی داغے، جن سے قابل ذکر نقصان نہیں ہوا۔
امریکہ اور اسرائیل نے بھی یمن میں حوثی مقامات پر متعدد حملے اور فضائی کارروائیاں کیں۔
-
یمن کی جانب سے اسرائیل کی طرف راکٹ فائر
جمعہ کو اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ ...
مشرق وسطی -
حوثیوں تک پہنچنے سے پہلے کوکین کی بڑی کھیپ ضبط کرلی گئی: یمن
منشیات برازیل کی بندرگاہ سے عدن پہنچی تھی اور چینی کے تھیلوں میں چھپائی گئی تھی ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کی صنعاء میں حوثی ملیشیا کے اہداف پر بمباری
یمن کے دارالحکومت صنعاء اتوار کو اسرائیلی جنگی طیاروں سے کیے گئے حملوں کے دوران ...
مشرق وسطی