یمن کے دارالحکومت صنعاء اتوار کو اسرائیلی جنگی طیاروں سے کیے گئے حملوں کے دوران زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سکیورٹی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے حوثیوں کے اہداف پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔
حوثی میزائل حملوں کا جواب
ذرائع نے بتایا کہ یہ حملے حوثیوں کے حالیہ میزائل حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ بمباری کے دوران صنعاء میں توانائی کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد شہر بھر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
صدارتی کمپلیکس اور فوجی تنصیبات نشانہ
عینی شاہدین نے رائیٹرز کو بتایا کہ بمباری صدارتی کمپلیکس کے اطراف اور میزائل بیسز پر کی گئی۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب جمعے کے روز حوثی گروپ نے اسرائیل کی جانب ایک میزائل داغا تھا۔ اسرائیلی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ میزائل میں کثیر المراحل اور تقسیم ہونے والا دھماکہ خیز وارہیڈ نصب تھا۔
نیتن یاھو کے بیٹے کی شادی پھر ملتوی
یہ پیش رفت اس کے بعد سامنے آئی جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے بڑے بیٹے کی شادی ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔ یہ شادی اس سے قبل جون کے آخر میں بھی ایران پر اسرائیلی حملوں کے باعث مؤخر کر دی گئی تھی۔
-
یمن کی جانب سے اسرائیل کی طرف راکٹ فائر
جمعہ کو اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ ...
مشرق وسطی -
حوثیوں تک پہنچنے سے پہلے کوکین کی بڑی کھیپ ضبط کرلی گئی: یمن
منشیات برازیل کی بندرگاہ سے عدن پہنچی تھی اور چینی کے تھیلوں میں چھپائی گئی تھی ...
بين الاقوامى -
غزہ میں اسرائیلی افواج کے زیرِ حراست عملے کا رکن رہا ہو گیا: ڈبلیو ایچ او
عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کے زیرِ حراست اس کے عملے کے ...
بين الاقوامى